More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف ٹیم کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں 95لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کئے تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجا ب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی شرکت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کا انعام بڑھا کر ڈبل کردیا ہے، صوبائی وزیرکھیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انعام 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کردیا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی درخواست پر95لاکھ روپے کے انعامات کرد ئیے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے،صوبائی وزیرکھیل ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ورلڈکلاس کے 500کھلاڑی تیار کریں گے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ میں 15گیمز کو شامل کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنک گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے قریب ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب پنک گیمز کروانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ہنٹ کرنا ہے،صوبائی وزیرکھیل 300سے زائد میگا سپورٹس کمپلیکس تیارکریں گے،فیصل ایوب کھوکھر 100سپورٹس کمپلیکس نئے تعمیر ہوں گے،صوبائی وزیرکھیل ایک کمپلیکس پر تقریباً 15کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،فیصل ایوب کھوکھر 200سپورٹس کمپلیکس کو بحال کیا جائے گا،صوبائی وزیرکھیل نئے اور رینوویٹ ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیاہے،فیصل ایوب کھوکھر رائے ونڈ میں سپورٹس کمپلیکس کا آغاز کررہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں کمپلیکس بنیں گے،فیصل ایوب کھوکھر آؤٹ ڈور جم بھی تیار کرنے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل جو سپورٹس کمپلیکس کھنڈرات کا منظر پیش کررہے تھے انہیں بحال کرنے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 95لاکھ کچھ نہیں اس سے بڑھ کر انعامات دیں گے،صوبائی وزیرکھیل ہر گیمز کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،فیصل ایوب کھوکھر انڈوومنٹ فنڈ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،صوبائی وزیرکھیل صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن میاں عرفان معراج،جنرل سیکرٹری سید کومیل کاظمی اور ٹیم نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب کا شکریہ ادا کیا

کوویڈ19 کی وجہ سے بائیو سیکیور ببل کا عادی ہوچکا ہوں، بابر اعظم

کوویڈ19 کی وجہ سے بائیو سیکیور ببل کا عادی ہوچکا ہوں، بابر اعظم

کوویڈ19 کی وجہ سے بائیو سیکیور ببل کا عادی ہوچکا ہوں♣، بابراعظم کا پی سی بی پوڈکاسٹ میں اظہار خیال

• خود سے دباؤ ہٹانے کے لیے ڈریسنگ روم میں ساتھی کھلاڑیوں سے گفتگو کرتا ہوں، کپتان پاکستان وائٹ بال ٹیم
• بازید خان کانیشنل ٹی ٹونٹی کپ پر تبصرہ اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا خصوصی انٹرویو بھی پی سی بی پوڈکاسٹ کی 26ویں قسط کا حصہ ہے

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کے لیے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آج راولپنڈی روانہ ہوں گے۔ وہ 9اکتوبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے میں سنٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم ایونٹ کے پانچ میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی کے ساتھ فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

بائیو سیکیور ببل میں کرکٹ کا تجربہ:

دورہ انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ اڑھائی ماہ بائیو سیکیور ببل میں وقت گزارنے کے بعد انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ کے بائیو سیکیور ماحول میں رہنے والے بابراعظم اب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کے لیے راولپنڈی کے بائیو سیکیور ماحول کا حصہ بنیں گے۔

پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کے کپتان کا کہنا ہے کہ انہیں تو اب بائیو سیکیور ببل کی عادت ہوچکی ہے تاہم کورونا وائرس کی وباء کے باوجود کرکٹ کی سرگرمیاں جاری رہنا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے مکمل شیڈول کا اعلان اور پھر ملتان اور راولپنڈی میں بائیو سیکیور ببل میں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک قابل ستائش عمل ہے، جس سے ہمارے کھلاڑیوں کو صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ ساتھ ان حالات میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ پہلے انٹرنیشنل اور پھر کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیات کے باعث وہ ایک طویل عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات نہیں کرسکے، لہٰذا وہ راولپنڈی میں سنٹرل پنجاب کے اسکواڈ کو جوائن کرنے پر بہت پرخوش ہیں۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سنٹرل پنجاب سے توقعات:

ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کےمعروف کھلاڑیوں پر مشتمل سنٹرل پنجاب کی ٹیم گزشتہ سال فیصل آباد میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ کرپائی تھی تاہم اس مرتبہ نئے ہیڈ کوچ اور نئے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے والی سنٹرل پنجاب کی ٹیم میں5 میچوں میں 236 رنز بناکراب تک کے ٹاپ اسکورر عبداللہ شفیق سمیت آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے قاسم اکرم اور عرفان نیازی جیسے نوجوان کرکٹرز موجود ہیں، جن سے ایونٹ کے بقیہ میچوں میں بہترکارکردگی کی امید ہے۔

سنٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم کاکہنا ہے کہ گزشتہ سال سنٹرل پنجاب کی باؤلنگ کمزور تھی مگر اس مرتبہ ہم ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ خاصی مضبوط ہے، رواں سال غلطیوں کو دہرانے کی بجائے بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ وہ پرامید ہیں کہ سنٹرل پنجاب کی ٹیم نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے بقیہ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

دباؤ ختم کرنے کے لیے ساتھی کھلاڑیوں سے گفتگو کرنا:

بابراعظم کاکہنا ہے کہ دنیا میں کوئی کھلاڑی ایسا نہیں ہے جو کھیل کے دوران دباؤ کا شکار نہ ہو، مختلف کھلاڑیوں کو مختلف اوقات میں دباؤکا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر بڑا کھلاڑی وہی کہلاتا ہے جو دباؤ دور کرنے میں کامیاب ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرنا ہی دباؤ دور کرنے کا بہترین طریقہ ہے، وہ پختہ ذہن اور خود اعتمادی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ میچ میں اپنی باری کے انتظار میں انہیں دباؤ کا سامنا کرنا پڑے تو وہ ڈریسنگ روم میں موجود ساتھی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف سے گفتگو شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ میدان میں اترنے سے قبل زیادہ دیر چپ نہیں بیٹھ سکتے۔

تینوں طرز کی کرکٹ میں کامیابی کا راز:

آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق تینوں فارمیٹ میں کے ٹاپ پانچ کھلاڑیوں میں شامل واحد کرکٹر بابراعظم کے نزدیک ان کی کامیابی کا راز ہمیشہ اپنا قدرتی کھیل کھیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے کھیلنے کا انداز نہیں بدلتے ہاں مگر میچ کی صورتحال کو دیکھ کراپنے کھیل کی رفتار ضرور بدلتے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابراعظم، آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں، ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

کپتان وائٹ بال کرکٹ پاکستان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ میچ سے پہلے اپنی پریکٹس پر بہت توانائی خرچ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشکل سے مشکل کنڈیشنز اور پچ پریکٹس کرتے ہیں تاکہ میچ کے لیے خود کو بہتر انداز سے تیار کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پریکٹس ہی ہے جو انہیں اپنی بیٹنگ کوایک لمبی اننگز میں بدلنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے، کھلاڑی کی صلاحیتوں اور قابلیت کا اندازہ اس کی گیم ایرونس سے ہی ہوتا ہے۔

دورہ انگلینڈ:

دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا کہنا ہے کہ اچھے باؤنس کی وجہ سے انگلینڈ کی کنڈیشنز ان کے لیے موزوں رہتی ہیں،کریز پر پہنچ کر وہ میچ اور پچ کی صورتحال دیکھ کر اپنے ذہن میں دس، د س اوورز پر مشتمل چھوٹے چھوٹے اہداف بناتے ہیں جس سے کھیل کی رفتار بدلنے میں آسانی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز وائٹ بال کرکٹ کے لیے بہترین ہیں اور گزشتہ چند عرصہ میں وہاں متعددسیریز کھیلنے سے انہیں ان کنڈیشنز کا بہتراندازہ ہوگیا ہےاور وہ اس تجربے کابھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمر سیٹ کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سنچری بنانے پر خوش ہیں ، وہ اسی اعتماد کے ساتھ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بابراعظم کا شمار ان دو کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے گزشتہ ایڈیشن میں سنچری بنائی تھی۔

زمبابوے سیریز:

بابراعظم نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 نوجوان اور باصلاحیت کرکٹرز کےساتھ پاکستان کے وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے لیے اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ ایونٹ کے فوری بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورہ پرپہنچ جائے گی اور وہ سیریز ہمارےلیے دورہ نیوزی لینڈ کی ایک اچھی تیاری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، اس لیے زمبابوے کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔ بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ زمبابوے کے خلاف کامیابی حاصل کرکے وننگ موومنٹم نیوزی لینڈ لے کر جانا چاہتے ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ میں سیریز آسان نہیں ہوتی۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں