More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
لاہور۔ پی ایس ایل 7 کی آن لائن ٹکٹوں کا اجراء شروع ہوگیا لاہور۔ شائقین کرکٹ آن لائن ٹکٹوں کی خریداری کرسکتے ہیں لاہور۔ پہلے مرحلے میں ابتدائی سات میچوں کی ٹکٹیں فروخت کے لئے آن لائن دستیاب ہیں لاہور۔ 17 جنوری تک پی سی بی نے ٹکٹوں کی خریداری پر خصوصی رعایت دی ہے کرکٹ کھیلنے کے معاملے میں ہم نہیں بلکہ بھارت دباؤ میں ہے، رمیز راجا کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنوانے کیلیے آئی سی سی 3 ملین ڈالر خرچ کرے گا شاہین کو ابھی کپتانی سے منع کیا تھا: شاہد آفریدی پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں، سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل کی دورہ پاکستان کی حمایت سرفراز 2018 میں فوادعالم کو ٹیم میں شامل کرسکتے تھے لیکن ایسا نہ کیا، توصیف احمد ہربھجن نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا سابق پاکستانی کرکٹر عتیق الزمان بھی انگلش کرکٹ میں نسلی تعصب کیخلاف بول پڑے سپرلیگ مرحلہ 15 جون تک مکمل کرلیا جائے گا، ذرائع سپرلیگ میچوں میں سے 12 میچوں کو چھ روز میں مکمل کیا جائے گا، ذرائع

آسٹریلوی کپتان ٹم پین ۔ دورہ پاکسان کے لیے کچھ کھلاڑی تزبزب کا شکار ہیں

آسٹریلوی کپتان ٹم پین ۔ دورہ پاکسان کے لیے کچھ کھلاڑی تزبزب کا شکار ہیں

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے دورہ پاکستان سے متعلق اپنے تفکرات اظہار کرتے ہوٸے کہا ہے کہ کچھ کھلاڑی تزبزب کا شکار ہیں

غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ٹم پین نے کہا کہ بعض کھلاڑیوں میں پاکستان میں کھیلنےسے متعلق بے چینی پائی جاتی ہے جب کہ بعض کھلاڑی دورے سے متعلق ماہرین کی رائے پر مطمئن ہوجائیں گے، بعض کھلاڑی سیکورٹی پر مزید تسلی بخش جواب کے منتظر ہیں
کپتان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک سے دورے سے قبل تمام معاملات پر بات ہوتی ہے اور بات چیت میں جب درست جواب ملتے ہیں تو آرام دہ محسوس کرتے ہیں جب کہ بات چیت کے بعد بہترین ٹیم بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ٹم پین نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان سے متعلق ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے، کھلاڑیوں کو آرام دہ محسوس کرنے کے لیے سکیورٹی کو دیکھنا ہے، سکیورٹی معاملے میں ہر کوئی انفرادی طور پر فیصلہ کرتا ہے، 2017 میں ورلڈ الیون کے ساتھ دورہ پاکستان میں جو سکیورٹی ملی اتنی زندگی میں نہیں دیکھی، ہمارے اوپر ہیلی کاپٹرز ہوتے تھے اور ہمارے ارد گرد 5 کلومیٹرز تک سڑکیں بند کر دی جاتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم پاکستان جاتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہو گی کیونکہ ہم کھیل کی ترقی کا حصہ اور پاکستان جیسے ملک میں کھیلنا چاہتے ہیں البتہ ابھی ہم نے ایشیز سیریزکھیلنی ہے، پھر دیکھیں گے کہ کیا معاملات ہوتے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی جو مارچ سے شروع ہوگا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں