More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
شکریہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ شکریہ. سٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بے سہارا و یتیم بچے خوش بچوں آپ کا شکریہ ۔ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بے سہارا اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا 140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع کی گئی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بچوں سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے پوچھا بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو پہلی بار سٹیڈیم آکر میچ دیکھا ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ آپ کا شکریہ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا

شیخ مکی الحق سیٹھی

شیخ مکی الحق سیٹھی
آفتاب تابی
آفتاب تابی

میرے آج کے کالم کا عنوان کرکٹ شائقین کو تو سمجھ نہیں آ رہا ہوگا مگر کرکٹ سے وابستہ حلقوں کو فوری سمجھ آگیا ہوگا کہ تابی آج کیا کہنے جارہا ہے،،،، پاکستان کرکٹ بورڈ کی یہ ریت رہی ہے کہ یہ سینیئر کھلاڑیوں کو کبھی بھی ان کے شایان شان مقام نہیں دیتا اور جونیئر کھلاڑیوں کے ذریعے یا کسی اور منفی ذریعے سے ان کی تزلیل کروا کے اپنی ٹانگ ہمیشہ اوپر رکھنے کا عادی بن چکا ہے،،، پی سی بی کے مگر مچھوں نے کبھی اس بات کا دھیان نہیں رکھا کہ ان کی من مانیوں سے کرکٹ اور کرکٹرز کا کتنا نقصان ہوتا ہے،،، اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ ابھی حال ہی میں ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ راولپنڈی میں ہوئی اور اسٹیڈیم سونا اور ویران نظر آیا اور جو چند لوگ میچ دیکھنے آئے ان کو یخ بستہ سیڑھیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھنا پڑے،،، امید کی جارہی تھی کہ آئندہ ٹورنامنٹ فیصل آباد، سیالکوٹ،شیخوپورہ،لاہور یا کسی ایسے شہر میں کروایا جائے گا جہاں تماشائی بنا کسی تشہیر کے بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں،،، مگر جیسے کہا پی سی بی اس کی کیا پرواہ ؟ آج کل تو وہ ہی کرتے ہیں کو بڑے شیخ صاحب کی مرضی ہوتی ہے ،،،جی ہاں 25 جنوری سے شروع ہونے والا ون ڈے کپ بھی راولپنڈی اور اسلام آباد کو محض اس لیے سونپ دیا گیا ہے کہ قبلہ شیخ شکیل صاحب کی مرضی کے خلاف پی سی بی کی ایسی تیسی کہ کچھ کر دکھائے،،،، تماشائی نہیں آتے تو نہ آئیں ،،، مگر شیخ صاحب ناراض نہ ہونے پائیں
خیر آتے ہیں آج کے کالم کی جانب،،قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا ٹریک ریکارڈ بتاتا ہے کہ وہ ننھے منھے کھلاڑیوں کے ساتھ ایزی فیل کرتے ہیں اور جن کو کرکٹ آتی ہے یا جو مشورہ دینے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں ،،، ان کو ایک آنکھ نہیں نہیں بھاتے،،، ان کی یہی عادت ان کو زلیل و رسوا کروا چکی ہے جب وہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے کوچ تھے اور سینیئر کھلاڑیوں کے ساتھ پھڈے بازی کی پاداش میں ان کو کوچنگ سے ہاتھ دھونا پڑے،،، ان کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ پاکستان ان کے لیے کتنا سود مند ملک ثابت ہوگا کیونکہ یہاں تو سینیئر کھلاڑیوں کی سرکوبی کارثواب سمجھا جاتا ہے اور اب تک انہوں نے چن چن کر سینیئر کھلاڑیوں کو دیوار میں چنا ہے مگر مجال ہے کہ کسی نے ان کو پوچھا ہو،،، اور شرطیہ کہتا ہوں کہ ان کے اقدامات کو بہت جلد پی سی بی کی جانب سے ستائش بھی حاصل ہوگی،،، چیمپیئنز ٹرافی میں ہم نے دیکھا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عمر اکمل کا فٹنس ٹیسٹ لے کر ان کو انگلینڈ بھیجا مگر مکی آرتھر نے چیف سلیکٹر کے فٹنس ٹیسٹ کو مسترد کرتے ہوئے خود سے ٹیسٹ لیا اور ٹور پر گئے ہوئے عمر اکمل کو گھر بھیج دیا جسکی مثال دنیائے کرکٹ میں نہیں ملتی،،، اگر ایسا اقدام کوئی پاکستانی کوچ کرتا تو انضمام الحق اس کو ناکوں چنے چبوا دیتے کہ میری سلیکشن کو تم کون ہوتے ہو واپس بھیجنے والے مگر ہم نے دیکھا کہ چیف سلیکٹر سمیت پوری سلیکشن کمیٹی نے چپ کی چادر اوڑھ لی حتکہ چیئرمین پی سی بی کی جانب سے کوئی مزمتی بیان نہ آیا حالانکہ ان کی منظوری کے بغیر کوئی کھلاڑی ٹیم میں نہیں آسکتا،،،،

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ون ڈے اور اب ٹی ٹونٹی میں جس طرح ہماری دھنائی کر رہی ہے وہ تو سب کے سامنے ہے مگر مکی آرتھر کی لیبارٹری ہے کہ بند ہی نہیں ہورہی اور ہر میچ میں کچھ نیا ہی تجربہ کرتے نظر آتے ہیں ،،، محسوس ہورہا ہے کہ وہ مثبت نتائج کی بجائے بچے کھچے سینیئر کھلاڑیوں کے درپے ہیں ،،،، جسکی تازہ ترین مثال احمد شہزاد کو عمدہ ترین ڈومیسٹک کارکردگی کے نہ کھیلانا اور ون ڈے میں  دو جاندار اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ کو باہر بٹھانا ہے،،، ہم نے ون ڈے سیریز میں یہ بھی دیکھا کہ محمد حفیظ کو باونڈری لائن پر رکھا گیا تاکہ وہ نہ تو مشورہ دے سکیں اور نہ ہی کپتان سے گفتگو کرسکیں،،، اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ محمد حفیظ کرکٹ میں سب سے اچھا دماغ رکھتے ہیں اور ان کے مشورے جاندار ہوتے ہیں مگر شاید سرفراز احمد ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ تینوں فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان ہیں،، وہ کتنے کامیاب اور فٹ ہیں وہ سب نے ٹی وی سکرین پر دیکھ لیا ہوگا

میں مستقبل کی جو ٹیم دیکھ رہا ہوں اس میں شان مسعود کو کوئی نہیں روک سکتا اور وہ تینوں فارمیٹ لمبے عرصے کے لیے کھیلیں گے،،، ان کے لیے نہ صرف پی سی بی میں حالات سازگار ہیں بلکہ انہوں نے اپنے بلے سے منوایا ہے کہ انہوں نے اپنی محنت سے اپنی اہلیت منوائی ہے،،، میری پیشگوئی ہے کہ سرفراز   احمد تینوں فارمیٹ کے کپتان نہیں رہیں گے اور عماد وسیم ان  سے ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی چھین لیں گے کیونکہ ان کا تعلق راولپنڈی اسلام آباد سے بڑا مضبوط اور گہرا ہے

ایک بات تو بہت اچھے طریقے سے ذہن نشین کرلیں کہ چیئرمین پی سی بی کو قومی ٹیم کے نتائج سے کہیں ذیادہ عزیز پی ایس ایل کی کامیابی ہے اور دورہ موزی لینڈ سوری نیوزی لینڈ کے کچھ ہی عرصہ بعد جب پی ایس ایل شروع ہوگی تو ان ہی کھلاڑیوں کی چار چار اوورز کی کارکردگی کی بنا پر ہمارا میڈیا اور پی ایس ایل انتظامیہ بے حال ہوجائے گی اور نیوزی لینڈ کے سامنے بکری بنے ہوئے کھلاڑیوں کو شاہین اور پتہ نہیں کیا کیا اعزازات و انعامات سے نوازا جائے گا،، آپ بھی بھول جائیں گے کہ نیوزی لینڈ نے ہماری کیا درگت بنا کر بھیجا ہے،،، مگر ایسا نہیں ہوسکتا کہ سخت مایوس کپتان کی کارکردگی کے اثرات پی ایس ایل پر بھی نہ پڑیں اور اس کا ایک ہی حل ہے کہ سرفراز احمد یا تو اب کسی کو نائب کپتان بنا ہی دیں اور خود کو باہر بٹھا کر صرف باقی ماندہ میچ دیکھیں یا پھر پورے جزبے سے بیٹ اٹھائیں اور ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کو اتر آئیں ورنہ یاد رکھیں کہ مکی آرتھر کو سینیئر کھلاڑی ہڑپ کرنے کو جو چسکا پڑا ہوا ہے اس کا آخری شکار اور کوئی نہ ہوگا صرف سرفراز احمد ہونگے اور جب ایسا ہوگا تو چیف سلیکٹر انضمام الحق اور چیئرمین نجم سیٹھی بھی کہیں گےکہ دیکھیں جی ہم نے تو جتنا بااختیار کپتان سرفراز احمد کو بنایا تھا اتنا تو عمران خان، وسیم اکرم، انضمام الحق اور مصباح الحق بھی نہ تھے،،،

ہاں وہ دن بھی دور نہیں جب سرفراز احمد کسی پریس کانفرنس میں پھٹ پڑیں گے کہ وہ مکی آرتھر سے کتنے تنگ ہیں اور وہ ہر معاملے میں کتنی ٹانگ اڑاتا ہے مگر اس وقت تک مکی آرتھر
سرفراز احمد کو دھوکہ دے چکا ہوگا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں