انضمام، مشتاق اور محمد عرفان – کک باکسنگ کے – خونی رنگ میں
ٹھیک چار دن بعد جی ہاں بروز ہفتہ لاہور میں ایک بار پھر سے وہ مقابلے ہونے جارہے ہیں جنکو دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے، آپ اپنے ساتھ گئے دوست کے ساتھ چمٹ جائیں گے اگر آپ کمزور دل ہیں
تو جناب ہوجائیں تیار بمعہ اپنے یار،،،،کیونکہ داخلہ بھی فری ہے ارے بھائی یقین کرو مفت داخلہ
تو آپ نے آنا کہاں ہے اور کتنے بجے تو نوجوانوں شام چھ بجے پہنچ جائیں جوہر ٹاون میں واقع یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی جہاں سابق کپتان انضمام الحق، مشتاق احمد اور محمد عرفان اپنی اپنی ٹیموں کے سورما میدان میں اتاریں گے
اور جس نے مس کردی ایک ٹانگ سے معزور نجم خان کی فائٹ مس کردی وہ پچھتائے گا، جو مار کھاتا ہے، خوب کھاتا ہے اور جب پلٹتا ہے تو افغانستان کے سورما اس کے آگے ایسے بھاگتے ہیں جیسے شیر کے آگے ہرنی
تابی لیکس کا تیارکردہ ویڈیو پرومو دیکھیں
اپنی رائے کا اظہار کریں