More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

افریقن ٹیم کے گلابی رنگ کی وردی پہننے کے پیچھے چھپے اہم راز سے پردہ اٹھ گیا! جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے !

افریقن ٹیم کے گلابی رنگ کی وردی پہننے  کے پیچھے چھپے اہم راز سے پردہ اٹھ گیا! جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے !

جوہانسبرگ :جنوبی افریقہ نے انڈیا کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے اپنے ‘پنک ڈے میچ’ میں جیت حاصل کرکے گلابی جرسی میں نہ صرف ناقابل شکست ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھا بلکہ اس سیریز کو نئی زندگی عطا کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے سات میچز گلابی جرسی میں کھیلے اور ساتوں میں کامیابی حاصل کی۔خیال رہے کہ ’پنک ون ڈے‘ انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے کرکٹ کیلنڈر میں مخصوص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کھلاڑی، سٹیک ہولڈرز اور مداح بریسٹ کینسر کے لیے فنڈ اکٹھا کرتے ہیں۔

اس میچ میں اکٹھا ہونے والے فنڈ سے جوہانسبرگ کے شارلٹ میکزیکے ہسپتال کے بریسٹ کيئر سینٹر کی امداد کی جائے گی۔

سنیچر کو وانڈررز میں کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں