More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
logo
. . .
icon تابی لیکس
Latest news
دورا انگلینڈ کے لئیے محمد عامر کو ویزہ جاری، پی سی بی محمد عامر کل صبح لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انگلینڈ روانہ ہوں گے ،پی سی بی ایک روز قبل قومی کرکٹ ٹیم دورا انگلینڈ اور ائیر لینڈ کیلئے روانہ ہو گئی تھی محمد عامر کینٹ بری میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے محمد عامر کا ویزہ تاخیر کا شکار تھا آفریدی اور شعیب ملک آئی سی سی ورلڈ الیون میں شامل ریسلر انعام نے اولمپک گولڈ میڈل کو ہدف بنا لیا پاک- بھارت سیریز کا تنازع، بھارت مضبوط مقدمہ بنانے کا خواہاں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کروں گا: فخر زمان اگر میں کپتان ہوتا تو فواد عالم ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوتا، یونس خان کرکٹ بورڈ نے کوچ مکی آرتھر کو سلیکشن معاملات پر لب کشائی سے روک دیا پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ 25 اپریل سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا حکومت ہمارا سالانہ بجٹ دو کروڑ روپے کرے، سیکرٹری جنرل ریسلنگ فیڈریشن سابق کپتان یونس خان ایک مرتبہ پھر پی سی بی سے ناراض ہوگئے

میڈیکل کلیئرنس تک کرکٹ ٹیم 4 اہم کھلاڑیوں کوکھیلنے سے روک دیاگیا

میڈیکل کلیئرنس تک کرکٹ ٹیم  4 اہم کھلاڑیوں کوکھیلنے سے روک دیاگیا

لاہور:پی سی بی نے میڈیکل کلیئرنس ملنے تک چار کرکٹرز کو کھیلنے سے روک دیا، ان میں بابر اعظم، عماد وسیم، عثمان شنواری اور رومان رئیس شامل ہیں. 8 دیگر کھلاڑیوں کو قومی ٹی 20کپ تک کسی بھی میچ میں شرکت سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے، بنگلہ دیش لیگ میں شرکت کے خواہشمند پلیئرز کو مشروط این او سی جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم، عماد وسیم، عثمان شنواری اور رومان رئیس بعض معمولی نوعیت کی انجریز میں مبتلا ہیں، پی سی بی نے ان چاروں کو میڈیکل کلیئرنس ملنے تک کسی بھی کرکٹنگ سرگرمی میں حصہ نہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ 11 نومبر سے شیڈول قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل تک8 دیگر پلیئرز سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کرکٹ نہ کھیلیں، ان میں کپتان سرفراز احمد، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد حفیظ اور فخر زمان شامل ہیں، واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کا ساتواں راؤنڈ جمعرات سے ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہو رہا ہے.

اس میں مذکورہ پلیئرز کی خدمات ٹیموں کو حاصل نہیں ہوں گی، حفیظ ان دنوں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلیے انگلینڈ میں مقیم ہیں۔ دریں اثنا بنگلہ دیش لیگ میں شرکت کے خواہشمند پلیئرز کو مشروط این اوسی جاری کر دیئے گئے ہیں، روانگی کا انحصار قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کا شیڈول فائنل ہونے پرہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں