More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
logo
. . .
icon تابی لیکس

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ ، پاکستان پہلی پوزیشن سے ایک قدم دور

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ ، پاکستان پہلی پوزیشن سے ایک قدم دور

لاہور: آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کےساتھ بدستور سرفہرست ہے، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ کے بعد 3 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جس کے بعد پوائنٹس 124 ہوگئے ہیں، تاہم ایک پوائنٹ کے فرق سے بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہے جب کہ ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے، بھارت پانچویںِ جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں ، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم نومبر سے شیڈول ہے جب کہ بھارت میں نیوزی لینڈ کی ناکامی پاکستان کیلیے خوشخبری کاپیغام ثابت ہو سکتی ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں