More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
logo
. . .
icon تابی لیکس
Latest news
دورا انگلینڈ کے لئیے محمد عامر کو ویزہ جاری، پی سی بی محمد عامر کل صبح لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انگلینڈ روانہ ہوں گے ،پی سی بی ایک روز قبل قومی کرکٹ ٹیم دورا انگلینڈ اور ائیر لینڈ کیلئے روانہ ہو گئی تھی محمد عامر کینٹ بری میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے محمد عامر کا ویزہ تاخیر کا شکار تھا آفریدی اور شعیب ملک آئی سی سی ورلڈ الیون میں شامل ریسلر انعام نے اولمپک گولڈ میڈل کو ہدف بنا لیا پاک- بھارت سیریز کا تنازع، بھارت مضبوط مقدمہ بنانے کا خواہاں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کروں گا: فخر زمان اگر میں کپتان ہوتا تو فواد عالم ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوتا، یونس خان کرکٹ بورڈ نے کوچ مکی آرتھر کو سلیکشن معاملات پر لب کشائی سے روک دیا پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ 25 اپریل سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا حکومت ہمارا سالانہ بجٹ دو کروڑ روپے کرے، سیکرٹری جنرل ریسلنگ فیڈریشن سابق کپتان یونس خان ایک مرتبہ پھر پی سی بی سے ناراض ہوگئے

نواز شریف کے بعد احمد شہزاد بھی” مجھے کیوں نکالا” کلب میں شامل ہو گئے

نواز شریف کے بعد احمد شہزاد بھی” مجھے کیوں نکالا” کلب میں شامل ہو گئے

لاہور:” مجھے کیوں نکالا “ پاکستان میں ایک مقولہ بن گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کوجب وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کے ہٹایا گیا تو انہوں نے یہ جملہ استعمال کیا اور اس کے بعد سے اب تک یہ جملہ ایک مقولے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔لاہور میں ایک موٹر سائیکل سوار کو” مجھے کیوں نکالا ” کی نمبر پلیٹ لگانے پر جرمانہ بھی کیا گیا لیکن پاکستانی عوام ہیں کہ پھر بھی باز نہیں آتے۔ اتوار کے دن سری لنکا کیخلاف لاہور میں کھیلے گئے میچ میں احمد شہزاد کے ایک پرستار نے انہیں ٹیم میں شامل نہ کرنے پر انوکھا احتجاج کرڈالا۔ پرستار نے احمد شہزاد کی تصویر والا ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پردرج تھا ” مجھے کیوں نکالا “۔

news-1509425847-2842
لگتا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد بھی ” مجھے کیوں نکالا “ کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ون ڈے سیریز اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں کوئی خاص قابل ذکر کارکردگی نہ دکھانے پرقومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین احمد شہزاد سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم میں شامل نہیں تھے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں