More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
logo
. . .
icon تابی لیکس

اظہر علی کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی

اظہر علی کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی

اظہر علی کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز بلے باز” اظہر علی” کو  گھٹنے کی تکلیف سےمکمل نجات حاصل کرنے لئے مزید تین ہفتے درکار ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ جنوری میں نیوزی لینڈ کی سیریز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے تاہم قومی ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ اور ویسٹ انڈیز کی سیریز میں اظہر علی کی شرکت کا کوئی امکان نہیں ۔  

سوشل میڈیا پر اظہر علی نے اپ اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس  میں وہ گھٹنے کی ایکسر سائز کررہے ہیں ،ْاظہر علی پر امید ہیں کہ وہ جلد فزیو تھراپی اور ری ہیبلی ٹیشن سے فٹ ہوجائیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد اظہر علی نے گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کی تھی۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کی سیریز میں پچاس رنز بنانے کے بعد انہیں گھٹنے میں شدید تکلیف ہورہی تھی۔

اظہر علی نے گھٹنے کا مستقل علاج کرانے کے لئے انگلینڈ کے اسپیشلسٹ سے رجوع کیا ۔ڈاکٹروں نے اظہر علی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ گھٹنے کی تکلیف کا سیریز لیں ورنہ انجری شدت اختیار کرسکتی ہے۔اسی خطرے کو محسوس کرتے ہوئے اظہر علی نے انگلینڈ سے علاج کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں