More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

کیون پیٹرسن پی ایس ایل کا سیمی فائنل اور فائنل کھیلنے پاکستان آئیں گے یانہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

کیون پیٹرسن پی ایس ایل  کا سیمی فائنل اور فائنل کھیلنے  پاکستان آئیں گے یانہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ان کی ٹیم اس سال پلے آف اور فائنل میں پہنچی تو کوئٹہ کو انگلینڈ کے معروف کرکٹر کیوین پیٹرسن کی خدمات نہیں ہوں گی تاہم اس کیساتھ ہی انہوں نے کیوین پیٹرسن کو پاکستان آمد پر قائل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

ندیم عمر نے کہا کہ کیون پیٹرسن اس سال ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے کافی مصروف ہیں لیکن وہ دوبئی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے تاہم ان کی لاہور اور کراچی آمد کے امکانات کم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن سمیت تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے جبکہ کیوین پیٹرسن کو بھی پاکستان آمد سے متعلق قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں پشاور زلمی فاتح قرار پائی تھی۔ اس میچ کیلئے پشاور زلمی میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی تو پاکستان آئے تھے لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کیوین پیٹرسن سمیت کئی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آئے تھے.

اپنی رائے کا اظہار کریں