More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

شعیب اختر کا ریکارڈ کون توڑ سکتا ہے ؟ مایہ ناز کرکٹر نے خود ہی بتا دیا! جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

شعیب اختر کا ریکارڈ کون توڑ سکتا ہے ؟ مایہ ناز کرکٹر نے خود ہی بتا دیا! جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

لاہور : پاکستان کے مایہ ناز سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے بالآخر اس شخص کے بارے میں بتا دیا ہے جو کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند کرانے کا ان کا ریکارڈ توڑے گا۔پاکستانیوں کیلئے فخر کی بات یہ ہے کہ اس باﺅلر کا تعلق کشمیر سے ہے جس کا نام سلمان ارشاد ہے اور یہ ابتک 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا چکے ہیں۔

شعیب اختر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”آج وہ 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کر رہا ہے تو کل 97 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کر رہا ہے اور 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ ایک کشمیری توڑ دے تو خوشی سے یہ ریکارڈ لے جائے۔“ شعیب اختر نے ناصرف کشمیری نوجوان کے ہاتھوں اپنا ریکارڈ توڑنے پر خوشی ہونے کی بات کی بلکہ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ خود اس نوجوان کی ٹریننگ کریں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا ریکارڈ کشمیری بھائی ہی توڑے۔

واضح رہے کہ پاکستان سابق مایہ ناز سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کو ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ پاکستانی ٹیم صرف ٹی 20 فارمیٹ کی ٹیم ہی نہ بن کر رہ جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سیریز تو جیت گئے ہیں اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے لیکن مجھے ڈر لگتا ہے کہ پاکستان ٹیم 20 فارمیٹ کی ٹیم ہی نہ بن جائے کیونکہ جس طرح انہوں نے ون ڈے سیریز میں کارکردگی دکھائی ہے وہ انتہائی قابل تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ٹیسٹ میچ کون سے کھلاڑی کھیلیں گے اور ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے کون سے کھلاڑی چاہئیں جبکہ ٹی 20 کون کون کھیلے گا۔ لیکن چونکہ ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں ہیں.شائد اس لئے ہی گزارہ کیا جا رہا ہے مگر اب یہ کرنا پڑے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں