More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔ تربیتی و فٹنس کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی حکام سے تفصیلی مشاورت پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی میرٹ اور کارکردگی پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے۔ محسن نقوی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے ۔ محسن نقوی میرٹ اور کارکردگی پر منتخب کھلاڑی اچھا رزلٹ دینے کی صلاحیت رکھتےہیں۔محسن نقوی اجلاس میں کارکردگی کی بنیاد پر کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا جائزہ لیا گیا چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں اور باؤلرز کے بارے رپورٹ پیش کی سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد انتقال کر گئے۔ پی سی بی چیرمین محسن نقوی کا اظہار تعزیت۔ لاہور، 20 مارچ،2024: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ سعید احمد 86 سال کی عمر میں بدھ کے روز انتقال کرگئے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے 27 ویں کرکٹر تھے۔ انہوں نے 41 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پانچ سنچریوں اور سولہ نصف سنچریوں کی مدد سے 2,991 رنز بنائے۔ انہوں نے آف اسپن بولنگ سے 22 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ سعید احمد نے 1958 میں برج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور73-1972 میں میلبرن میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا۔ وہ پاکستان کے چھٹے ٹیسٹ کپتان تھے ۔ انہوں نے 69-1968 میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ کا میلہ سجے گا چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ کے انعقاد کی منظوری دے دی ٹورنامنٹ تین شہروں لاہور۔کراچی اور اسلام آباد میں 22 مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔ انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ میں 30 کالجز حصہ لیں گے لاہور میں ٹورنامنٹ کا آغاز 22 مارچ سے ہوگا جبکہ اسلام آباد اور کراچی میں میچز 23 مارچ سے شروع ہوں گے انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ سے نچلی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کے فروغ کیلئے اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ محسن نقوی مہارت اور جذبے کا عملی مظاہرےکے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے سے ہی حقیقی ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے۔ محسن نقوی ٹورنامنٹ کا انعقاد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے وژن کے مطابق کر رہے ہیں، ڈائریکٹر ڈومیسٹک پی سی بی عبداللہ خرم نیازی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ قذافی سٹیڈیم لاہور۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اپ گریڈ ہوں گے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 3 روز میں قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان طلب کرلیا دوسرے مرحلے میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن پلان تیار کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ محسن نقوی سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ محسن نقوی ضرورت کے مطابق سٹیڈیم میں نشتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ محسن نقوی قذافی سٹیڈیم کے باکسز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ محسن نقوی اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا جائے گا۔محسن نقوی چئیرمین پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس اجلاس میں نیسپاک کے حکام نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی ۔ نیسپاک کے حکام اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مقامی ہوٹل میں ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی ملاقات چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فردا فردا ہر کھلاڑی کی نشت پر گئے ۔ کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پاکستانی کھلاڑیوں سے اہم خطاب کسی نے غلط کیا ہے یا صحیح۔ تنقید نہیں کرنا چاہتا۔ محسن نقوی ہم سب کا ایک ہی مشن ہے اور وہ ہے جیتنا۔ محسن نقوی ہم جیت سکتے ہیں اور جیت اس وقت ممکن ہے جب سب اکٹھے ہوں۔ محسن نقوی اب ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پر آئیں گے۔ محسن نقوی اب فلاں کا بندہ یا فلاں کی مرضی نہیں چلے گی۔ محسن نقوی اچھے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ محسن نقوی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہمارے سٹارز ہیں۔ محسن نقوی ہر میدان میں نشیب و فراز آتے ہیں۔ محسن نقوی پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہو گی۔ محسن نقوی ہال میں موجود تمام کھلاڑی پاکستانی ٹیم کے لئے کوالیفائی کرتے ہیں۔ محسن نقوی ہمیشہ بڑے مقصد کے لیے قربانی دینا پڑتی ہے۔ محسن نقوی کھلاڑی پہلے پاکستان کو ترجیح دیں۔ آمدن دوسری ترجیح ہونی چاہیے ۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ محسن نقوی سیاست کو ختم کرنا ہے اور 11 کھلاڑیوں کو اکٹھا کرنا ہے ۔ محسن نقوی 11 کھلاڑی اکٹھے ہو کر میدان میں اتریں گے تو کامیابی ملے گی۔ محسن نقوی میچ ہار بھی جائیں تو کوئی غم نہیں لیکن فائٹ کرکے ہاریں۔محسن نقوی پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور لڑ کر ہارنے پر کوئی ندامت نہیں ہوتی۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی فٹنس پر فوکس کیا جائیگا۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آرہی ہے، ہم نے انگلینڈ، آئر لینڈ اورامریکہ جانا ہے۔ محسن نقوی ٹریننگ کے لئے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25سے 8 تک کاکول میں کیمپ لگے گا۔ محسن نقوی میں آپ سب کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔ محسن نقوی کھلاڑی جب چاہیں مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں، میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔ محسن نقوی کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنایا جائے گا۔ محسن نقوی سٹیڈٹیمز کو اپ گریڈ کریں گے۔ محسن نقوی کرکٹ بورڈ کے پاس جتنے پیسے ہیں کھلاڑیوں پر لگائے جائیں گے۔ محسن نقوی کرکٹ بورڈ کے پیسے جمع کرکے نہیں رکھنے۔ محسن نقوی قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کے قریب 5سٹار ہوٹل کے حوالے سے تیاری کی جارہی ہیں۔ محسن نقوی کوچنگ اسٹاف کی تقرری کے لیے رابطے میں ہیں اور بہترین دستیاب افراد کو کوچنگ اسٹاف میں تعینات کیا جائے گا۔محسن نقوی چیف سلیکٹر وہاب ریاض۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پی سی بی کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملتان : میچ کی سٹریجی بہت سادہ سی بنائی ہے کوئی سٹریس نہیں ہے بس کھیلنا ہے اور جیتا ہے، ملتان کوشش کریں گے کہ ہر بال پر رنز بنتے رہیں ، ملتان : گراونڈ کا اپنا پریشر ہوتا ہے مگر اس کو بھلا کر کھیلیں گے ملتان :ملتان کی کنڈیشن سے واقف ہوں اس لئے کھیلنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی ملتان : ،ہر میچ ایک نیا مقابلہ ہوتاہے ہم اپنی جیت کےلئے اپنے پلان پرعمل کریںگے ملتان : ملتان میں کھیل کرلطف اندوزہوتارہا ہوں مگر کل گلڈیٹرزکی نمائندگی کرنا ہے ملتان : لاہور میں ہم نے تین میں تین میچ جیتے ہم خوش ہیں مگر ہر دن الگ ہوتا ہے ملتان ہر میچ کے کام کا آغاز صفر سے کرتے ہیں اور جیت پر یقین رکھتے ہیں ملتان ملتان سلطان میری سابقہ ٹیم ہے اس کے خلاف بڑاسکورکرنا ہے ملتان : دراصل بڑے میچ میں بال ٹو بال سٹریجی اختیار کرنا پڑتی ہے ملتان : ملتان کی وکٹ بہت اچھی ہے اس بارے میں تیزی سے فیصلے کرنے پڑیں گے ملتان : اسکواڈ میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے جیتنے والی ٹیم کا مورال بلند ہے ملتان : پی ایس ایل بڑا ٹورنامنٹ ہے بینچ پربیٹھے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع دئیں گے ملتان وکٹ کنڈیشن دیکھتے ہوئے تبدیلیا ں کی جاسکتی ہیں ملتان محمد عامر خاص بالر ہیں جو بالنگ اٹیک کو لیڈ کرتے ہیں ملتان : محمد عامر کو اس لیگ میں خاص مقام حاصل ہے ، کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سوپر لیگ سیزن 9 کے لئے کراچی کنگز کے سپلیمنٹری راؤنڈ اور متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل۔ کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ریپلیسمنٹ ڈرافٹ پیر کے روز بذریعہ ویڈیو لنک منعقد ہوا۔ کراچی: کیرون پولارڈ جو کی کراچی کنگز کو پلے آف کے راؤنڈ میں دستیاب نہیں ہوں گے کی جگہ کنگز نے لیگ اسپنر زاہد محمود کو بطور متبادل کھلاڑی منتخب کیا ہے۔ کراچی: نیوزی لینڈ کے ٹِم سائفرٹ کے متبادل کی پِک کو کراچی کنگز نے ریزرو کر لیا ہے۔ کراچی: سائفرٹ اپنی قومی ٹیم کی مصروفیت کے بعد کراچی کنگز کے لئے دستیاب ہوں گے۔ کراچی: کنگز نے سپلیمنٹری راؤنڈ میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مڈل آرڈر بلے باز لیوس ڈو پلوی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ کراچی: اپنی سپلیمنٹری راؤنڈ کی آخری باری میں کراچی کنگز نے 21 سالہ نوجوان کرکٹر محمد روہید کا انتخاب کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اپ ڈیٹ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اتوار کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ 30 کھلاڑیوں کا اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ 13 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا۔ لاہور 11 جنوری 2024: پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت تیس کھلاڑیوں کا سترہ روزہ اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر میں 13 سے 29 جنوری تک منعقد ہوگا۔ منتخب کھلاڑیوں میں حنیف محمد ٹرافی کے ٹاپ پرفارمرز شامل ہیں جو پریذیڈنٹ ٹرافی کا حصہ نہیں ہیں ان کے علاوہ لاڑکانہ ڈیرہ مراد جمالی آزاد جموں و کشمیر ایبٹ آباد بہاولپور اور حیدر آباد کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں 14 بیٹرز 4 اسپنرز 9 پیسر اور تین وکٹ کیپرز شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو ایک اچھی تربیت یافتہ کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں ترقی اور مہارتوں میں وسیع اضافہ کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ این سی اے کے ہیڈ کوچ شاہد انور کا کہنا ہے کہ ہم حنیف محمد ٹرافی اور حنیف محمد کپ کے ٹاپ پرفارمرز کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکلز کیمپ کا انعقاد کر رہے ہیں یہ کیمپ 2023 ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑیوں کی محنت کا اعتراف ہے۔ ہمارا مقصد ان نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو عمدہ پروڈکٹس میں پروان چڑھانا ہے جس سے ہماری ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بلند کرنے میں مدد ملے گی اور ہمیں آگے بڑھنے کے لیے معیاری آپشنز ملیں گے۔ کیمپ کے کھلاڑی یہ ہیں۔ بیٹرز - آفاق احمد (ایبٹ آباد ریجن) علی احسن (حیدرآباد ریجن) علی عمران ( اسلام آباد ریجن) انیس اعظم (ایبٹ آباد ریجن) عاشر محمود (سیالکوٹ ریجن) عون شہزاد (بہاولپور ریجن) باسط علی (ڈیرہ مراد جمالی ریجن) حضرت ولی (کوئٹہ ریجن) حسنین شامیر (اے جے کے ریجن) محمد عمار (بہاولپور ریجن) محمد ابراہیم سینئر (کوئٹہ ریجن) محمد ولید (سیالکوٹ ریجن) نوید ملک (اے جے کے ریجن) رضوان محمود ( حیدرآباد ریجن)۔ اسپنرز - اسد ملک (حیدرآباد ریجن) عاشق علی (کراچی ریجن بلیوز) ماجد اصغر (حیدرآباد ریجن) محمد عمیر (بہاولپور ریجن) فاسٹ بولرز - فیضان سلیم (اے جے کے ریجن) حارث حسن (اسلام آباد ریجن) محمد ندیم ( اسلام آباد ریجن) محمد شاہد (ڈیرہ مراد جمالی ریجن) مشتاق احمد (لاڑکانہ ریجن) مصطفی ناصر (حیدرآباد ریجن) نجیب اللہ اچکزئی (کوئٹہ ریجن) ثاقب خان (کراچی ریجن بلیوز) اور شایان خلیل (بہاولپور ریجن) وکٹ کیپرز - حسنین ماجد (بہاولپور ریجن) خیام خان (ایبٹ آباد ریجن) سیف اللہ بنگش (کراچی ریجن بلیوز)۔ سپورٹ اسٹاف - اکرم رضا ( ہیڈ کوچ) غلام علی (اسسٹنٹ کوچ ) شبیر احمد (فاسٹ بولنگ کوچ)، سلیم الٰہی ( فیلڈنگ کوچ) مسعود انوار (اسپن بولنگ کوچ)، محمد طیب ( فزیو تھراپسٹ)، افتخار احمد( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) اور محمود محی الدین ( انالسٹ ) پاکستان کرکٹ ٹیم اپ ڈیٹ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اوکلینڈ میں پریکٹس سیشن تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا. پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم نے لگاتار چھٹی سیریز جیت لی، بابراعظم ابتدائی چاروں ٹیسٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

قومی ٹیم نے لگاتار چھٹی سیریز جیت لی، بابراعظم ابتدائی چاروں ٹیسٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

• پاکستان 1952 سےلے کر اب تک صرف چھ مرتبہ لگاتار چھ یا اس سے زائد سیریز جیتنے میں کامیاب رہا
• چیئرمین پی سی بی احسان مانی عالمی وباء کے باوجود کرکٹ سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے مشکور
• کورونا وائرس کی غیرمعمولی صورتحال کے باوجود پاکستان نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران 9 ٹیسٹ، 6 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے

لاہور، 10 مئی 2021ء:

پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹ ٹیم کو لگاتار چھ سیریز جیتنے اور بابراعظم کو بحثیت کپتان ابتدائی چاروں ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ان چھ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کےخلاف ہوم ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز ،پھر افریقہ سفاری کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز جیتنا شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی 1952 سے شروع ہونے والی کرکٹ کی تاریخ میں یہ چھٹا موقع ہے کہ جب پاکستان نے لگاتار چھ یا اس سے زائد مرتبہ سیریز جیتی ہوں۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم12-2011 میں لگاتار 13 ، 16-2015 میں لگاتار 9 ، 02-2001 میں لگاتار 8 اور 94-1993 اور 18-2017 میں لگاتار چھ، چھ سیریز میں کامیابیاں سمیٹ چکی ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچز جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے کپتان بابراعظم کی زیرقیادت زمبابوے کے خلاف دونوں میچز میں ایک اننگز کے مارجن سے کامیابیاں حاصل کیں۔ اس فارمیٹ میں پاکستان کی اگلی اسائنمنٹس ویسٹ انڈیز (2 ٹیسٹ) اور بنگلہ دیش (2ٹیسٹ) کے خلاف شیڈول ہیں۔

دورہ افریقہ کے اختتام کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کی 21-2020 کی تمام بین الاقوامی کمٹمنٹس بھی مکمل ہوگئی ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے کورونا وائرس کے غیرمعمولی حالات کے باوجود گزشتہ 12 ماہ میں 9 ٹیسٹ، 6 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

اس دوران پاکستان نے 2017 کے بعد پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر فی الحال پاکستا ن دوسر ی پوزیشن پر براجمان ہے۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پاکستان کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو کامیاب دورہ افریقہ پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی وباء کے باوجود بین الاقوامی کمٹمنٹس کو مکمل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

احسان مانی، چیئرمین پی سی بی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے فینز کی طرف سے وہ دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوےکو کامیابی سے مکمل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ نےمتعدد مواقع پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے تاہم اب بھی کئی شعبوں میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، 2023 تک تمام طرز کی کرکٹ میں ٹاپ تھری پوزیشن کے حصول کے لیے ہمیں ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران مسلسل چھ سیریز جیتنا ایک بڑی کامیابی ہے، ہماری قابل فخر کرکٹ تاریخ میں صرف چھٹی مرتبہ قومی کرکٹ ٹیم کا مسلسل چھ یا اس سے زائد مرتبہ سیریز جیتنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اعلیٰ سطح پر عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا کتنا مشکل ہےماضی کی طرح ہمیں ایک مرتبہ پھر دنیا کی بہترین ٹیم بننے کے لیے اپنے کھیل کے معیار کو بڑھانے اور تمام ٹیموں خصوصاََ دنیا کی سب سے بہترین ٹیموں کے خلاف ان کی اپنی سرزمین میں کامیابیاں حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ وہ کوویڈ 19 کی پابندیوں کے باعث کٹھن حالات کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کا شکریہ اداکرنا چاہتے ہیں، کھلاڑیوں کے لیے ایک طویل عرصہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں سے دور رہنا اور پھر عمدہ کارکردگی کی وابستہ توقعات پر پورا اترنا آسان نہیں تھا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ہم نے چند انٹرنیشنل کرکٹرز پر بائیو سیکیور ماحول کے اثرات دیکھے ہیں تاہم اس دوران ہمارے کھلاڑیوں نے کمال مزاحمت، ذہنی پختگی اور اعصابی مضبوطی کا ثبوت دیاجو ٹیم کے اتحاد اور گراؤنڈ میں عمدہ کارکردگی کا سبب بنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ کھیل کے فروغ اور اس کی ترقی کے لیے آواز بلند کرتے رہتے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ ان مشکل حالات کے باوجود ہماری ٹیم نے کھیل کی ترقی میں اپنا ایک نمایاں حصہ ڈالا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ان مشکل حالات میں قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے پر بہت خوش ہیں ۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا ایک سیزن تو مکمل ہوگیا تاہم دوسرے سیزن کاآغاز بھی جلد ہونے جارہا ہےجوکہ قدرے مشکل بھی ہوگاتاہم وہ پرامید ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی غلطیوں پر قابو پاکرآئندہ سیزن میں مزید بہتر کھیل پیش کرے گی۔

پاکستان کی اگلی اسائنمنٹ انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے(تینوں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں) اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں، جس کے بعد قومی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز پر روانہ ہوجائے گی۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں