More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف ٹیم کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں 95لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کئے تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجا ب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی شرکت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کا انعام بڑھا کر ڈبل کردیا ہے، صوبائی وزیرکھیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انعام 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کردیا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی درخواست پر95لاکھ روپے کے انعامات کرد ئیے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے،صوبائی وزیرکھیل ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ورلڈکلاس کے 500کھلاڑی تیار کریں گے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ میں 15گیمز کو شامل کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنک گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے قریب ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب پنک گیمز کروانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ہنٹ کرنا ہے،صوبائی وزیرکھیل 300سے زائد میگا سپورٹس کمپلیکس تیارکریں گے،فیصل ایوب کھوکھر 100سپورٹس کمپلیکس نئے تعمیر ہوں گے،صوبائی وزیرکھیل ایک کمپلیکس پر تقریباً 15کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،فیصل ایوب کھوکھر 200سپورٹس کمپلیکس کو بحال کیا جائے گا،صوبائی وزیرکھیل نئے اور رینوویٹ ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیاہے،فیصل ایوب کھوکھر رائے ونڈ میں سپورٹس کمپلیکس کا آغاز کررہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں کمپلیکس بنیں گے،فیصل ایوب کھوکھر آؤٹ ڈور جم بھی تیار کرنے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل جو سپورٹس کمپلیکس کھنڈرات کا منظر پیش کررہے تھے انہیں بحال کرنے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 95لاکھ کچھ نہیں اس سے بڑھ کر انعامات دیں گے،صوبائی وزیرکھیل ہر گیمز کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،فیصل ایوب کھوکھر انڈوومنٹ فنڈ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،صوبائی وزیرکھیل صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن میاں عرفان معراج،جنرل سیکرٹری سید کومیل کاظمی اور ٹیم نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب کا شکریہ ادا کیا یشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ مختلف انداز میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ پچاس اوورز کا ہوگا۔ پہلے اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شریک تھیں اور یہ پنتالیس اوورز کا ہوتا تھا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور راولپنڈی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں شام پانچ بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔

Pak vs Zim کے لیے ایمپاٸر اعظم نے انگلی کھڑی کردی

Pak vs Zim کے لیے ایمپاٸر اعظم نے انگلی کھڑی کردی

زمبابوے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور، 20 اکتوبر 2020ء:

پاکستان اور زمبابوے کے خلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تیس اکتوبر سے دس نومبر تک جاری رہنے والی سیریز کے کُل چھ میں سے پانچ میچوں میں علیم ڈار آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز راولپنڈی جبکہ تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔

تین مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا اعزاز اپنے نام کرنے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار اس وقت آئی سی سی ایلیٹ پینل برائے امپائرز میں شامل ہیں۔ انہیں سیریز میں شامل تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں سمیت پہلے اور تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں وہ تھرڈ امپائر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آئی سی سی نے پروفیسر جاوید ملک کو اس سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا ہے۔ وہ آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں۔ سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے احسن رضا کا یہ 50 واں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا، وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے امپائر بن جائیں گے۔ اس فہرست میں علیم ڈار کا نمبر دوسرا ہے۔ وہ 46 میچوں میں یہ ذمہ داریاں ادا کرچکے۔

شوزب رضا اور جنوبی افریقہ کے شان جارج 36، 36 میچوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر، احسن رضا نے فروری 2010 میں شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں افغانستان اورکینیڈا کے خلاف ون ڈے میچ سے اپنے امپائرنگ کیرئیر کا آغاز کیا ۔اسی سال انہوں نے اکتوبر میں ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے اس فارمیٹ کے سفر کا آغاز کیا۔ 46 سالہ امپائر اب تک مجموعی طور پر 85 انٹرنیشنل میچوں میں یہ فرائض انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کے لیے آئی سی سی کی عبوری پلیئنگ کنڈیشنز مندرجہ ذیل ہیں:

گیند پر تھوک لگانے کی پابندی:

کسی بھی کھلاڑی کو تھوک سے گیند کو چمکانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر کوئی کھلاڑی تھوک سے گیند کو چمکاتا ہے تو ابتدائی طو رپر امپائر تھوڑی نرمی کا مظاہرہ کرے گا تاہم اگلی خلاف ورزی پر مذکور ٹیم کو انتباہ جاری کردیا جائے گا۔ ایک ٹیم کو دومرتبہ وارننگ جاری کی جاسکتی ہے، جس کے بعد گیند کو تھوک سے چمکانے پر بیٹنگ سائیڈ کو پنالٹی کے طور پر 5 اضافی رنز دے دئیے جائیں گے۔

نیوٹرل امپائرز:

لاجسٹک کے موجودہ چیلنجزز کے سبب سیریز میں نیوٹرل امپائرز کی تقرری کی شرط کو عارضی طور پر ختم کردیا گیا ہے، لہٰذا آئی سی سی اپنے ایلیٹ اور انٹرنیشنل پینلز میں سے میچ آفیشلز کی تقرری کررہا ہے۔

اضافی ڈی آر ایس رویو:

سی ای سی نے تصدیق کی ہے کہ ان حالات میں کم تجربہ رکھنے والے امپائرز کی تعیناتی کے باعث ہر ٹیم کو میچ کی ہر اننگز کے لیے ایک اضافی ڈی آر ایس رویو دیا جارہا ہے، لہٰذا وائٹ بال کرکٹ میں اب ہر ٹیم کے پاس اننگز میں 2 رویوز لینے کی اجازت ہوگی۔

سیریز کے لیے اعلان کردہ امپائر پینل (ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کا آغاز 12 بجے دوپہر جبکہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا آغاز ساڑھے تین بجے ہوگا):

تیس اکتوبر: پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام راولپنڈی، علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری)۔
یکم نومبر: دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام راولپنڈی، علیم ڈار اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، شوزب رضا (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری)۔
تین نومبر: تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام راولپنڈی، علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری)۔
سات نومبر: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام لاہور، علیم ڈار اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، شوزب رضا (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری)۔
آٹھ نومبر:دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام لاہور، احسن رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، علیم ڈار (تھرڈ امپائر)، شوزب رضا (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری)۔
دس نومبر:تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام لاہور، علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، شوزب رضا (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری)۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں