More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
مصباح اور وقار کیلیے بھاگ جانے کے الفاظ مناسب نہیں، ثقلین مشتاق کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند؟ پی ایس ایل فرنچائزز کو فنانشل ماڈل کی فکر پڑ گئی آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی اور ٹی ٹوئنٹی میں دوسری پوزیشن برقرار ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل مصباح الحق جمیکا سے آج وطن واپسی کا آغاز کریں گے مصباح الحق اتوار کی صبح 11:30 بجے لاہور پہنچیں گے قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے پر مصباح الحق کو سفر کی اجازت ملی لاہور۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی گفتگو لاہور۔ اچھا ہوتا کہ نیوزی لینڈ کی فل ٹیم پاکستان آتی، بابر اعظم لاہور۔ رمیز راجہ سے ملاقات کافی مثبت رہی، بابر اعظم لاہور۔ رمیز بھائی نے جو پلان دیے ہے اس پر عمل کرینگے، بابر اعظم لاہور۔ ورلڈ کپ کے لئے بھرپور تیاری کریں، بابر اعظم لاہور۔ کوشش ہوگی کہ میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں، بابر اعظم لاہور۔ ٹیم کی بہتری کہ لئے بہترین کھلاڑی چنے ہے، بابر اعظم لاہور۔ ہر کھلاڑی کو پک نہیں کیا جاسکتا، ٹیم میں صرف گیارہ کھلاڑی کھیلتے ہے، بابر اعظم لاہور۔ سرفراز کی سیلیکشن کا معاملہ چیف سیلیکٹر بتا چکے ہے، بابر اعظم لاہور۔ بھارت کے ساتھ ورلڈکپ کا میچ کھیلنے پر پریشر ہوتا ہے، بابر اعظم لاہور۔ کوشش ہوگی کہ اس بار جیتے، بابر اعظم لاہور۔ تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں، بابر اعظم لاہور۔ بیٹنگ میں چھوٹی موٹی غلطیاں ہوتی ہے، بابر اعظم آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی انگلش کپتان جوئے روٹ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی بلے بازوں میں جوئے روٹ کا پہلا جبکہ کین ولیمسن کا دوسرے نمبر پر آگئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ساتواں نمبر برقرار باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر شاہین شاہ آفریدی باؤلرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی بھی قومی کھلاڑی موجود نہیں رمیز راجہ ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی کارکردگی سے مایوس ہیں عمر کے ساتھ اظہر کی گیند کو سمجھنے کی استعداد کم ہوگئی، رمیز راجہ عمراکمل نے کلب کرکٹ میچ کھیلنا شروع

زیشان اشرف نے سنچری داغ کر KPL میں اپنی دھاک بٹھا دی

زیشان اشرف نے سنچری داغ کر KPL میں اپنی دھاک بٹھا دی

مظفرآباد ٹائیگرز نے ہائی اسکورنگ مقابلے میں کوٹلی لائنز کو آوٴٹ کلا س کردیا

ذیشان اشرف نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری اسکور کر ڈالی

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 62گیندوں پر 107* رنز بنائے

کوٹلی لائنز کے کپتان کامران اکمل نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا درست فیصلہ کیا کیونکہ کامران کے ساتھ سید عبداللہ نے پانچ اوورز میں 48رنز بنا ڈالے۔ نوجوان سید عبداللہ نے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے محض 16گیندوں پر چار چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے 35رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ کامران اکمل کو محمد حفیظ نے قابو کیا جنہوں نے 23بالز پر 5 چوکے لگاتے ہوئے 27رنز بنائے۔ احسان علی (11) کی قربانی دینے کے بعد دس اوورز میں اسکور 85تک پہنچ چکا تھا۔ سیف بدر ایک اینڈ پر تماشائی بنے آصف علی کو بولرز کی دھلائی کرتے ہوئے دیکھتے رہے جنہوں نے صرف 34گیندوں پر چار چوکوں اور پانچ چھکوں کے ساتھ 67رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جبکہ سیف بدر 28رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ خالد عثمان کا اسکور 19*تھا۔ سہیل تنویر، ارشد اقبال، عثمان یوسف اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

مظفرآباد ٹائیگرز کیلئے 196رنز کا ہدف آسان نہ تھا مگر ذیشان اشرف کی دھواں دھار بلے بازی کے ساتھ کوئی بھی ہدف مشکل نہ تھا۔ تیمور سلطان (4) ابتدا میں ذیشان کا ساتھ چھوڑ گئےجبکہ صہیب مقصود (17) بھی ایک چھکا لگانے کے بعد وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ دوسری جانب کپتان محمد حفیظ بغیر کسی گیند کا سامنا کیے بغیر رن آوٴٹ ہوگئے لیکن ذیشان اشرف کی تیز رفتار بیٹنگ میں کوئی فرق نہ آیا۔ دسویں اوور میں مظفرآباد ٹائیگرز کے 100 رنز مکمل ہوئے جبکہ سولہویں اوورز میں ٹائیگرز 150عبورکرچکے تھے۔ سہیل اختر 17اور انور علی 15 رنز ہی بنا سکےلیکن 62گیندوں پر 18 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 107 رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیلنے والے ذیشان اشرف نے نا صرف ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری داغ دی بلکہ 19ویں اوور میں مظفرآباد ٹائیگرز کی جیت بھی ممکن بنا دی۔ رہی سہی کسر محمد وسیم جونیئر نے نکال دی جنہوں نے پانچ گیندوں پر تین زوردار چھکے لگاتے ہوئے 19*رنز بنائے۔ عاکف جاوید نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں