More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
مصباح اور وقار کیلیے بھاگ جانے کے الفاظ مناسب نہیں، ثقلین مشتاق کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند؟ پی ایس ایل فرنچائزز کو فنانشل ماڈل کی فکر پڑ گئی آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی اور ٹی ٹوئنٹی میں دوسری پوزیشن برقرار ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل مصباح الحق جمیکا سے آج وطن واپسی کا آغاز کریں گے مصباح الحق اتوار کی صبح 11:30 بجے لاہور پہنچیں گے قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے پر مصباح الحق کو سفر کی اجازت ملی لاہور۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی گفتگو لاہور۔ اچھا ہوتا کہ نیوزی لینڈ کی فل ٹیم پاکستان آتی، بابر اعظم لاہور۔ رمیز راجہ سے ملاقات کافی مثبت رہی، بابر اعظم لاہور۔ رمیز بھائی نے جو پلان دیے ہے اس پر عمل کرینگے، بابر اعظم لاہور۔ ورلڈ کپ کے لئے بھرپور تیاری کریں، بابر اعظم لاہور۔ کوشش ہوگی کہ میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں، بابر اعظم لاہور۔ ٹیم کی بہتری کہ لئے بہترین کھلاڑی چنے ہے، بابر اعظم لاہور۔ ہر کھلاڑی کو پک نہیں کیا جاسکتا، ٹیم میں صرف گیارہ کھلاڑی کھیلتے ہے، بابر اعظم لاہور۔ سرفراز کی سیلیکشن کا معاملہ چیف سیلیکٹر بتا چکے ہے، بابر اعظم لاہور۔ بھارت کے ساتھ ورلڈکپ کا میچ کھیلنے پر پریشر ہوتا ہے، بابر اعظم لاہور۔ کوشش ہوگی کہ اس بار جیتے، بابر اعظم لاہور۔ تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں، بابر اعظم لاہور۔ بیٹنگ میں چھوٹی موٹی غلطیاں ہوتی ہے، بابر اعظم آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی انگلش کپتان جوئے روٹ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی بلے بازوں میں جوئے روٹ کا پہلا جبکہ کین ولیمسن کا دوسرے نمبر پر آگئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ساتواں نمبر برقرار باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر شاہین شاہ آفریدی باؤلرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی بھی قومی کھلاڑی موجود نہیں رمیز راجہ ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی کارکردگی سے مایوس ہیں عمر کے ساتھ اظہر کی گیند کو سمجھنے کی استعداد کم ہوگئی، رمیز راجہ عمراکمل نے کلب کرکٹ میچ کھیلنا شروع

کاشف علی کے 114* شرجیل خان کے 141 پر بھاری پڑ گٸے

کاشف علی کے 114* شرجیل خان کے 141 پر بھاری پڑ گٸے

کشمیری نوجوان کاشف علی نے میلہ لوٹ لیا، فتح گر سنچری اسکور کی

راولاکوٹ ہاکس کی ریکارڈ ہدف کے کامیاب تعاقب کےساتھ فائنل تک رسائی

میرپور رائلز کے شرجیل خان کی کشمیر پریمیئر لیگ میں تیز ترین سنچری

مظفرآباد ٹائیگرز اور راولاکوٹ ہاکس فائنل میں آمنے سامنے

کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ناک آوٴٹ میچ میں غلطی کی گنجائش نہیں مگر ٹاس کے وقت راولا کوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی میرپور رائلز کو بیٹنگ دینے کی غلطی کر بیٹھے۔ شرجیل خان اور مختار احمد نے اس فیصلے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سات اوورز میں 74 رنز بنا دیے۔ اسی اوور کی آخری گیند پر شاہد آفریدی نے مختار احمد کو اسٹمپڈ کروایا جنہوں نے 17گیندوں پر چار چوکے لگاتے ہوئے 21رنز بنائے۔ کپتان شعیب ملک اس مرتبہ زیادہ دیر وکٹ پر قیام نہ کرسکے اور ایک اچوکا اور چھکا لگاتے ہوئے 15رنز کے ساتھ زمان خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ جارحانہ انداز کے حامل شرجیل خان نے ایسے وقت یادگار اننگز کھیلی جب ان کی ٹیم کو سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ شرجیل خان نے 46گیندوں پر کشمیر پریمیئر لیگ کی تیز ترین سنچری مکمل کی اور پھر یہیں اکتفا نہیں کیا بلکہ آخری اوور میں آوٴٹ ہونے سے قبل صرف 63گیندوں۔ پر 12چوکے اور 12چھکے لگاتے ہوئے 141رنز کی ہنگامہ خیز اننگز کھیلی۔محمد اخلاق نے 21 گیندوں پر دو چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے 29رنز بنائے۔ میرپور رائلز نے بیس اوورز میں 236/4 کا ریکارڈ مجموعہ حاصل کرلیا۔ زمان خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

راولاکوٹ ہاکس کو فائنل تک رسائی کیلئے کشمیر کے پہاڑوں سے بھی بلند ہدف حاصل کرنا تھا اور ابتدائی اوورز میں ہاکس کی پرواز بھی اونچائیوں کو نہ چھو سکی۔ زخمی احمد شہزاد کی جگہ اننگز کی ابتدا کرنے والے عمر امین پہلی ہی گیند پر ثمین گل کی بولنگ پر وکٹ کیپر محمد اخلاق کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ بسم اللہ خان (15) نے ایک چھکا ضرور لگایا مگر وہ جلد ہی مختاراحمد اور عماد بٹ کے گٹھ جوڑ کا نشانہ بن گئے۔ پاورہٹنگ کیلئے آنے والے عمران رندھاوا(13) بھی 11 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے جنہوں نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ چوتھے اوور میں 34/3 پر کاشف علی اور حسین طلعت کی جوڑی وکٹ پر یکجا ہوئی تو نہ صرف وکٹیں گرنے کا سلسلہ رک گیا بلکہ 65 رنز کی شراکت نے امیدوں کے چراغ بھی جلا دیے۔ حسین طلعت کی جارح مزاجی اپنے عروج پر تھی جنہوں نے 22گیندوں پر سات چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے 51 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ آغا سلمان کی گیند پر مختار احمد کے کیچ نے حسین طلعت کو حیرت زدہ کرتے ہوئے 119 کے اسکور پر پویلین روانہ کردیا۔آخری دس اوورز میں جیت کیلئے 119رنز درکار تھے مگر دانش عزیز (6)جلد ہی کاشف علی کا ساتھ چھوڑ گئے۔ شاہد آفریدی نے میدان میں قدم رکھتے ہی جارحانہ انداز اپنا لیا جس کی بدولت پندرہ اوورز میں راولاکوٹ ہاکس 170تک پہنچ گئی۔ سولہویں اوور میں 17رنز کا اضافہ ہوا تو میرپوررائلز کے بولرز کے اوسان خطا ہونا شروع ہوگئے۔ اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر شاہد آفریدی تین چوکوں کےساتھ 19رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے مگر نوجوان کاشف علی جیت اور میرپور رائلز کی راہ میں دیوار بن چکا تھا۔ صرف 51 گیندوں پر نو چوکے اور آٹھ زوردار چھکے لگانے والے کاشف علی نے 114*رنز کی یادگار اور فتح گر اننگز کھیلتے ہوئے بیسویں اوور کی چوتھی گیند پر 237/6کے اسکور کے ساتھ راولاکوٹ ہاکس کو فائنل میں پہنچا دیا۔ میرپوررائلز کی جانب سے عماد بٹ نے تین اور ثمین گل نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں