More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
logo
. . .
icon تابی لیکس
Latest news
دورا انگلینڈ کے لئیے محمد عامر کو ویزہ جاری، پی سی بی محمد عامر کل صبح لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انگلینڈ روانہ ہوں گے ،پی سی بی ایک روز قبل قومی کرکٹ ٹیم دورا انگلینڈ اور ائیر لینڈ کیلئے روانہ ہو گئی تھی محمد عامر کینٹ بری میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے محمد عامر کا ویزہ تاخیر کا شکار تھا آفریدی اور شعیب ملک آئی سی سی ورلڈ الیون میں شامل ریسلر انعام نے اولمپک گولڈ میڈل کو ہدف بنا لیا پاک- بھارت سیریز کا تنازع، بھارت مضبوط مقدمہ بنانے کا خواہاں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کروں گا: فخر زمان اگر میں کپتان ہوتا تو فواد عالم ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوتا، یونس خان کرکٹ بورڈ نے کوچ مکی آرتھر کو سلیکشن معاملات پر لب کشائی سے روک دیا پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ 25 اپریل سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا حکومت ہمارا سالانہ بجٹ دو کروڑ روپے کرے، سیکرٹری جنرل ریسلنگ فیڈریشن سابق کپتان یونس خان ایک مرتبہ پھر پی سی بی سے ناراض ہوگئے

فہیم اشرف کا اپنے آبائی علاقے میں پہنچتے ہی جذباتی بیان آگیا

فہیم اشرف کا اپنے آبائی علاقے میں پہنچتے ہی جذباتی بیان آگیا

لاہور : شہرت کی بلندیوں پر پہنچے کے بعد اکثر دیکھا گیا ہے کہ انسان اپنے قریبیافراد اور دوست  اور عزیز واقارب  حتیٰ کہ اس جگہ کو بھی نظر انداز کر دیتا ہے جہاں پر اس نے اک عمر گزاری ہوتی ہے۔ تاہم کچھ لو گ ایسے ہوتے ہیں جو اس بات کے برعکس بہترین انسان ہونے کا ثبوت دیتے ہیں ، 

انہی میں سے ایک پاکستان کرکٹ ٹیم کے چمکتے ستارے “فہیم اشرف ” بھی ہیں   چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی طرف سے پہلی ہیٹر ک کی ہے۔فہیم اشرف نے  کزشتہ رو ز اپنے آبائی شہر  پھول نگر کا دورہ کیا جہاں وہ اس کرکٹ گراؤنڈ بھی گئے جہاں سے انہوں نے کرکٹ کھیلنا سیکھی تھی ۔ تاہم کرکٹ گراؤنڈ کی خستہ حال دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے  ۔

انہوں نے گراؤنڈ کی ویڈیو بنائی اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ حکام بالا علاقے کے واحد گراؤنڈ کی طرف توجہ دیں ۔ علاقے کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے مگر بہترین گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کھیلنے میں مشکل ہو رہی ہے ۔

انہوں نے  مزید کہا ہے کہ  پسماندہ علاقوں میں ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے اگر سہولیات دی جائیں تو بڑے نام مل سکتے ہیں ۔فہیم اشرف نے ضلعی انتظامیہ سے بھی گراؤنڈ کی بہتری کے لیے مدد کی اپیل کی ہے ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں