More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف ٹیم کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں 95لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کئے تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجا ب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی شرکت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کا انعام بڑھا کر ڈبل کردیا ہے، صوبائی وزیرکھیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انعام 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کردیا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی درخواست پر95لاکھ روپے کے انعامات کرد ئیے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے،صوبائی وزیرکھیل ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ورلڈکلاس کے 500کھلاڑی تیار کریں گے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ میں 15گیمز کو شامل کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنک گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے قریب ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب پنک گیمز کروانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ہنٹ کرنا ہے،صوبائی وزیرکھیل 300سے زائد میگا سپورٹس کمپلیکس تیارکریں گے،فیصل ایوب کھوکھر 100سپورٹس کمپلیکس نئے تعمیر ہوں گے،صوبائی وزیرکھیل ایک کمپلیکس پر تقریباً 15کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،فیصل ایوب کھوکھر 200سپورٹس کمپلیکس کو بحال کیا جائے گا،صوبائی وزیرکھیل نئے اور رینوویٹ ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیاہے،فیصل ایوب کھوکھر رائے ونڈ میں سپورٹس کمپلیکس کا آغاز کررہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں کمپلیکس بنیں گے،فیصل ایوب کھوکھر آؤٹ ڈور جم بھی تیار کرنے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل جو سپورٹس کمپلیکس کھنڈرات کا منظر پیش کررہے تھے انہیں بحال کرنے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 95لاکھ کچھ نہیں اس سے بڑھ کر انعامات دیں گے،صوبائی وزیرکھیل ہر گیمز کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،فیصل ایوب کھوکھر انڈوومنٹ فنڈ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،صوبائی وزیرکھیل صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن میاں عرفان معراج،جنرل سیکرٹری سید کومیل کاظمی اور ٹیم نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب کا شکریہ ادا کیا یشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ مختلف انداز میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ پچاس اوورز کا ہوگا۔ پہلے اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شریک تھیں اور یہ پنتالیس اوورز کا ہوتا تھا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور راولپنڈی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں شام پانچ بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔

دوروں کا دور دورہ

دوروں کا دور دورہ
آفتاب تابی
آفتاب تابی

ابھی ابھی ایک دوست کا فون آیا کہتا بہت پریشان ہوں۔ میرے دورے بند ہو گئے ہیں۔ ہم نے کہا کیا بات کرتے ہو تمہیں تو خوش ہونا چاہیے کہ ڈپریشن کے دوروں سے جان چھوٹ گئی ہے اب تمہاری صحت کے معاملات زیادہ بہتر ہو جائیں گے۔ وہ فورا نہیں حافظ صاحب میں دوسرے دوروں کی بات کر رہا ہوں۔ ہم نے پوچھا کیا ڈپریشن کے علاوہ کوئی اور دورہ بھی پڑتا تھا پہلے کبھی نہیں بتایا ہمیں تو صرف ڈپریشن کے دوروں کا ہی علم تھا۔ دوست جھنجھلا کر بولا نہیں نہیں نہیں۔ آپ سمجھ نہیں رہے یہ وہ دورے نہیں ہیں۔ ہم نے پھر پوچھا بھئی بتاو پھر کونسے دورے بند ہو گئے ہیں۔ وہ بولا حافظ صاحب دفتر نے میرے بیرون ملک دورے بند کر دیے ہیں۔ ہم نے قہقہ لگایا اور کہا اسکا مطلب ہے کہ بیرون ملک دورے بند ہونے کی خبر سے تمہیں” دورے” پڑ رہے ہیں۔ کہتا بس ایسے ہی سمجھ لیں بہت بری حالت ہے۔ اچھی خاصی تفریح کا موقع چھن گیا ہے۔ کچھ مالی فائدہ بھی ہوتا تھا بیرون ملک دوروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملتا تھا لیکن اب یہ سلسلہ جاری رہتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ ہم نے مذاق میں کہا کہ یہ خبر تو تمہارے دفتر کے ان تمام لوگوں کے لیے “دوروں” کا باعث ہو گی جو بیرون ملک دوروں پر جاتے تھے۔ کہنے لگا کہ آپکو مذاق سوجھ رہا ہے میں سنجیدہ ہوں۔ ہم نے کہا سنو اس خبر سے تمہارے دفتر میں بہت سے لوگوں کو خوشی کے دورے بھی پڑ رہے ہونگے تم جو سال میں دو تین دفعہ یا اس سے بھی زیادہ مرتبہ بیرون ملک موج میلہ کرنے چلے جاتے تھے۔  مسلسل مذاق پر ہمارے دوست نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہتے ہوئے فون بند کر دیا کہ حافظ صاحب آپکو ایسے دورے پڑیں گے تو پتہ لگے گا۔

اس گفتگو کے بعد خاصا وقت ہم محظوظ ہوتے رہے پھر اچانک خیال آیا کہ ان دنوں تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات اور اس پر اٹھنے والے اخراجات پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ہیں حیران کن طور پر پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے ایک رکن کیطرف سے دو ہزار پندرہ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں کھیلے جانیوالے عالمی کپ کے لیے میچز دیکھنے کے لیے جانے سے انکار کے باوجود ان کے نام چار لاکھ پچھتر ہزار روپے جاری ہونے کا ذکر موجود ہے۔ تفصیلات کیمطابق گورننگ بورڈ اراکین کے غیر ملکی دوروں پر لگ بھگ پونہ کروڑ خرچہ ہوا ہے۔ یہ تو گورننگ بورڈ اراکین کی بات ہے دیگر اعلی عہدیداروں کے بیرون ممالک دوروں کی خبریں اور اس حوالے سے باتیں پارلیمنٹ کی راہداریوں میں بھی ہوتی رہتی ہیں۔ گذشتہ دنوں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سابق انتظامیہ کے حوالے سے بھی ایسی ہی خبریں سامنے آئیں جب غیر متعلقہ افراد کو فیڈریشن کے خزانے یعنی سرکاری خزانے سے بیرون دورے کروائے گئے۔ اس وقت یہ صورتحال دیکھ کر جن لوگوں کو دورے پڑتے تھے آج وہ خود ہاکی فیڈریشن کے فنڈز سے غیر ملکی دورے کرتے ہیں۔ تعداد بھلے کم ہو لیکن دورے ضرور ہو رہے ہیں۔ یہ بحث الگ ہے اس مشق کا کوئی فائدہ بھی ہوتا ہے یا نہیں۔ بہرحال اس پر بعد میں بات کریں گے۔ لیکن یہ تو ایک حقیقت ہے کہ سرکاری مال پر صرف کھیلوں کی تنظیمیں ہی نہیں بلکہ تمام بااختیار اور صاحب اقتدار شخصیات کے دوروں اور ان پر اٹھنے والے اخراجات کا ذکر ہوتا ہے اور اسکی تفصیلات سامنے آتی ہیں تو اچھے بھلے انسان کو بھی بے ہوشی کے دورے پڑنے لگتے ہیں۔ اگر بات صرف کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداروں کے دوروں کی تفصیلات کے حوالے سے کی جائے تو یہ پی سی بی کے لیے معمول کی بات ہو گی کیونکہ یقینا بہت سے دورے ضروری بھی ہوتے ہیں سوچنے کی بات یہ ہے کہ گورننگ بورڈ کے آخری اجلاس میں “وی آئی پی” شخصیات کو بھی کرکٹ بورڈ کے خرچے پر بیرون ملک دوروں کی تجویز کیوں پیش کی گئی کہیں ایسا تو نہیں کہ پارلیمنٹ کے معزز اراکین کو دوروں کی تفصیلات کا جائزہ لینے اور بغور مطالعہ کیبعد دل للچایا ہو کہ جب سب کو دوروں کا دلفریب مرض لاحق ہے تو ہم کیوں نہ ان دوروں کے مریض خاص بنیں۔ حالانکہ اقبال محمد علی نے واضح طور پر وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں اس تاثر کو رد کیا لیکن پھر بھی جو تجویز گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اہم شخصیات کے حوالے سے پیش کی گئی ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ دوروں کے وبائی مرض میں مبتلا ہونیکے خواہشمند اور بھی ہیں۔ اب پاکستان سپر لیگ کو ہی لے لیں اس کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کیبعد منتظمین کو اسے فورا کمپنی بنانے کا دورہ پڑا اس مقصد میں ابھی تک تو کامیابی ملی ہے گو کہ یہ مشق متنازع ہوئی اور اسے مزید تنازعات سے بچانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم عزیز سیٹھی کو ملک گیر دوروں کا آغاز کرنا پڑا۔ امید ہے کہ نجم سیٹھی کے ان دوروں سے پی ایس ایل  اس  متنازعہ دور سے ضرور نکلے گی۔ ویسے تو کرکٹ بورڈ نے صحافیوں کے بیرون ملک دورے بھی بند کر رکھے ہیں لیکن سال عوام کے شروع میں تو پاکستان سپر لیگ کے دوران ملک بھر کے صحافیوں کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کروایا گیا تھا صحافی کوریج بھی کرتے رہے دوستوں کیساتھ فراغت کے لمحات سے بھی لطف اندوز ہوئے یار لوگوں نے اکٹھے ہو کر ڈیزٹ سفاری کا دورہ بھی کیا۔ جب بہت سے صحافی متحدہ عرب امارات کے دورے پر تھے پاکستان میں رہ جانیوالوں کو دورے پڑ رہے تھے کہ ان سب کو بھیج دیا ہے تو ہمیں بھیجتے ہوئے کیا ” دورہ” پڑتا تھا۔ ویسے بھی ہم مجموعی طور پر “دوروں” کے قومی مرض میں مبتلا ہیں۔ کسی کو ترقی کرتا دیکھ کر دورے پڑتے ہیں تو کسی کی خوش لباس دوروں کا سبب بنتی ہے اکثر اوقات قومی ٹیم کی کارکردگی بھی شائقین کرکٹ کو دورے پڑتے ہیں۔ کوئی اپنا ٹیلی وژن توڑ دیتا ہے تو کوئی برتن اٹھا کر پھینکتا ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں