More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف ٹیم کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں 95لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کئے تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجا ب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی شرکت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کا انعام بڑھا کر ڈبل کردیا ہے، صوبائی وزیرکھیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انعام 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کردیا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی درخواست پر95لاکھ روپے کے انعامات کرد ئیے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے،صوبائی وزیرکھیل ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ورلڈکلاس کے 500کھلاڑی تیار کریں گے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ میں 15گیمز کو شامل کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنک گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے قریب ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب پنک گیمز کروانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ہنٹ کرنا ہے،صوبائی وزیرکھیل 300سے زائد میگا سپورٹس کمپلیکس تیارکریں گے،فیصل ایوب کھوکھر 100سپورٹس کمپلیکس نئے تعمیر ہوں گے،صوبائی وزیرکھیل ایک کمپلیکس پر تقریباً 15کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،فیصل ایوب کھوکھر 200سپورٹس کمپلیکس کو بحال کیا جائے گا،صوبائی وزیرکھیل نئے اور رینوویٹ ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیاہے،فیصل ایوب کھوکھر رائے ونڈ میں سپورٹس کمپلیکس کا آغاز کررہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں کمپلیکس بنیں گے،فیصل ایوب کھوکھر آؤٹ ڈور جم بھی تیار کرنے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل جو سپورٹس کمپلیکس کھنڈرات کا منظر پیش کررہے تھے انہیں بحال کرنے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 95لاکھ کچھ نہیں اس سے بڑھ کر انعامات دیں گے،صوبائی وزیرکھیل ہر گیمز کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،فیصل ایوب کھوکھر انڈوومنٹ فنڈ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،صوبائی وزیرکھیل صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن میاں عرفان معراج،جنرل سیکرٹری سید کومیل کاظمی اور ٹیم نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب کا شکریہ ادا کیا یشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ مختلف انداز میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ پچاس اوورز کا ہوگا۔ پہلے اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شریک تھیں اور یہ پنتالیس اوورز کا ہوتا تھا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور راولپنڈی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں شام پانچ بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔

ورلڈ الیون کے خلاف کراچی کنگز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مشترکہ ٹیم

ورلڈ الیون کے خلاف کراچی کنگز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مشترکہ ٹیم
آفتاب تابی
آفتاب تابی

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ رونقیں لگنے کو ہیں اور آج کل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پہ در پہ پریس کانفرنسز کررہے ہیں  اور کریڈٹ لینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے،،، توقع کی جارہی تھی ورلڈ الیون کی ٹیم کا اعلان آئی سی سی یا کوچ اینڈی فلاور کریں گے مگر شاید یہ پہلی بار ہوا کہ مہمان ٹیم کے ناموں کا اعلان بھی میزبان بورڈ کے چیئرمین نے کیا اور سول و عسکری اداروں سے خوب داد سمیٹی

پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ ایسے اقدامات کرتا ہے کہ جو تنقید کے دروازے کھول دیتا ہے،،،ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان تو پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا گیا مگر ورلڈ الیون کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان بزریعہ ای میل کیا گیا،،،، شاید اعلان کردہ ٹیم پر چیف سلیکٹر انضمام الحق خوش نہیں اسی لیے انہوں نے ٹیم کا اعلان نہیں کیا،،،حالانکہ وہ بھی میڈیا سے گفتگو کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے،،،ورلڈ الیو ن کے خلاف قومی ٹیم   سرفرازاحمد،شعیب ملک،عمر امین،احمد شہزاد، فخرزمان،بابر اعظم،محمدعامر،عماد وسیم ،محمد نواز ،عثمان شنواری ،رومان رئیس، شاداب خان،حسن علی ، عامر یامین اور فہیم اشرف کے علاوہ سہیل خان پر مشتمل ہے ،،، باخبر ذرائع کا بتانا ہے کہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے مگر ہیڈ کوچ کے راج دلارے اور کراچی کنگز کے  شعیب ملک کی جوانی کسی کو نظر نہیں آئی،،،، سہیل خان جو کل تک ان فٹ اور خود سر کھلاڑی کے طور پر مشہور تھے اور نوجوانی کی لسٹ میں بھی نہیں آتے ٹیم میں شامل کر لیے گئے،،، شاید ان کے لیے بھی ہیڈ کوچ کے فرنچائزر نے دباو ڈالا ہو،،،  دعوی سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیا کے سامنے براہ راست فٹنس ٹیسٹ کا اہتمام کرے تو سرفراز احمد، عماد وسیم اور سہیل خان کا ہاسا نکل جائے مگر یہ پاکستان ہے یہاں وہی چلتا ہے جو کہیں نہیں چل پاتا
ٹیم کو دیکھ کر پورے وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ یہ چیف سلیکٹر کی بجائے کپتان اور ہیڈ کوچ کی من پسند ٹیم ترتیب دی گئی ہے اور دونوں حضرات نے پی میں اپنے اپنے باس کو خوش کیا ہے اور اگر ایسا ہی ہے تو آنے والے وقت میں یہ پاکستان کرکٹ اورپی ایس ایل میں تنازعات کی بڑی وجہ بنے گا،،، مصباح الحق اور محمد حفیظ وہ نام ہیں کہ جنہوں نے 2010 کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو پاوں پہ کھڑا کیا ،،فتوحات کی جانب گامزن کیا ،،مصباح الحق تو بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے مگر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں خود اور ٹیم کو اونچی رینکنگ میں رکھنے والے محمد حفیظ کو ورلڈ الیون کے خلاف اعلان کردہ ٹیم سے فارغ کردیا گیا جو کہ حیران کن بھی ہے اور کئی سوالوں کو جنم بھی دیا ہے،،، کیا محمد حفیظ کی چیمیئنز ٹرافی میں کارکردگی مایوس کن تھی؟ کیا ون ڈے کرکٹ میں ان کی ایوریج شعیب ملک سے کم ہے؟ کہیں کپتان نے ان کو اپنے لیے رسک سمجھتے ہوئے ٹیم میں شامل نہیں ہونے دیا؟ کیا پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا پہلا حق ان کھلاڑیوں کا نہیں کہ جو 2010 سے بیرون ملک پاکستان کرکٹ کی لاج رکھے ہوئے ہیں؟ شاداب خان کے باصلاحیت ہونے میں کوئی شک نہیں مگر  یاسر شاہ کو یکسر نظر انداز کیوں کردیا،،،

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاید ورلڈ الیون کی ٹیم کو غور سے نہیں پڑھا اور اپنی ٹیم کا اعلان کردیا،،،جناب ورلڈ الیون ایک مضبوط اور جاندار ٹیم ہے اور اگر پاکستان یہ سیریز ہار گیا تو ٹیم سری لنکا کے خلاف بد دلی سے میدان میں اترے گی،،، نوجوان کھلاڑی کسی بھی ٹیم کا اثاثہ ہوتے ہیں مگر تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی سے ہی نوجوان کھلاڑی کو سیکھنے کا اور بین الاقوامی کرکٹ کے اتار چڑھاو سیکھنے کا موقع ملتا ہے،،، محمد حفیظ کے علاوہ اسد شفیق کا نام بھی ٹیم میں نہ دیکھ کر حیرانگی ہوئی کیونکہ اسد شفیق اس وقت پاکستان کے ان بلے بازوں میں ہے کہ جو تینوں فارمیٹ میں ہائی سٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلتے ہیں،،، اب اگر کوئی یہ کہے کہ عمر امین ،،اسد شفیق سے بہتر ہے تو محض ہنسا جا سکتا ہے یا چپ رہا جاسکتا ہے،،، اگر ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنا ہی مقصود تھا تو امام الحق اور سمیع اسلم سے بہتر ایک ہی نوجوان کھلاڑی ہے اور وہ بابر اعظم،،، پکی خبریں تھی کہ امام الحق کو ورلڈ الیون کے خلاف میدان میں اتارا جائے گا مگر شاید چیف سلیکٹر انضمام الحق کارکردگی کے باوجود اپنے عزیز کو ٹیم میں شامل کرکے اپنے لیے تنقید کے دروازے نہیں کھولنا چاہتے
میں نے جو نقطہ اٹھایا  ہے کہ ورلڈ الیون کے خلاف جو ٹیم بنائی گئی ہے وہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،، پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس پر غور کرنا ہوگا کیونکہ نجم سیٹھی کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ کپتان اور ہیڈ کوچ کی من پسند ٹیم تو بن جائے مگر پاکستان سپر لیگ کے دیگر فرنچائزرز ان سے ناراض ہوجائیں کیونکہ کوئی مانے یا نہ مانے نجم سیٹھی کے لیے پاکستان سپر لیگ ،،،قومی کرکٹ ٹیم سے کہیں بڑھ کر اہمیت کی حامل ہے اور آئندہ بھی ٹیم سلیکشن میں پی ایس ایل کی سیاست کا عمل دخل ہوا تو اس سے تحفظات، تنازعات اور خدشات بڑھیں گے اور قومی ٹیم کی سلیکشن پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت میں کمی کا باعث بن سکتی ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں