More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف ٹیم کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں 95لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کئے تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجا ب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی شرکت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کا انعام بڑھا کر ڈبل کردیا ہے، صوبائی وزیرکھیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انعام 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کردیا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی درخواست پر95لاکھ روپے کے انعامات کرد ئیے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے،صوبائی وزیرکھیل ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ورلڈکلاس کے 500کھلاڑی تیار کریں گے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ میں 15گیمز کو شامل کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنک گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے قریب ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب پنک گیمز کروانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ہنٹ کرنا ہے،صوبائی وزیرکھیل 300سے زائد میگا سپورٹس کمپلیکس تیارکریں گے،فیصل ایوب کھوکھر 100سپورٹس کمپلیکس نئے تعمیر ہوں گے،صوبائی وزیرکھیل ایک کمپلیکس پر تقریباً 15کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،فیصل ایوب کھوکھر 200سپورٹس کمپلیکس کو بحال کیا جائے گا،صوبائی وزیرکھیل نئے اور رینوویٹ ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیاہے،فیصل ایوب کھوکھر رائے ونڈ میں سپورٹس کمپلیکس کا آغاز کررہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں کمپلیکس بنیں گے،فیصل ایوب کھوکھر آؤٹ ڈور جم بھی تیار کرنے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل جو سپورٹس کمپلیکس کھنڈرات کا منظر پیش کررہے تھے انہیں بحال کرنے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 95لاکھ کچھ نہیں اس سے بڑھ کر انعامات دیں گے،صوبائی وزیرکھیل ہر گیمز کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،فیصل ایوب کھوکھر انڈوومنٹ فنڈ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،صوبائی وزیرکھیل صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن میاں عرفان معراج،جنرل سیکرٹری سید کومیل کاظمی اور ٹیم نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب کا شکریہ ادا کیا یشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ مختلف انداز میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ پچاس اوورز کا ہوگا۔ پہلے اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شریک تھیں اور یہ پنتالیس اوورز کا ہوتا تھا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور راولپنڈی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

سر سید والی غلطی — نجم سیٹھی ہرگز نہیں کریں گے

سر سید والی غلطی — نجم سیٹھی ہرگز نہیں کریں گے
آفتاب تابی
آفتاب تابی

نسل نو سر سید احمد خان کو نصاب کے توسط سے جانتی ہے اور ان کے بارے میں چند جملے بھی ان کو رٹائے گئے ہوئے ہیں کیونکہ ان جملوں کا امتحان میں آنے کا امکان ہوتا ہے،،، ہاں کچھ شدت پسند یہ کہہ کر بھی ان کو مسلمان ماننے سے گریزاں ہیں کہ وہ معجزوں کے منکر تھے جو کہ مطالعے کرنے کے بعد جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوتے ہیں،،،، ایک بات تو طے شدہ ہے کہ 2018 میں بھی جو عہد جدید کے تقاضوں کے مطابق چلنے کی بات کرتا ہے اس کو کفر کے میڈلز دیے جاتے ہیں وہ چاہے غامدی صاحب ہوں یا پھر مرحوم مولانا اسرار
سر سید احمد خان نے بھی تاعمر یہی کوشش کی کہ مسلمان عہد جدید کے تقاضوں کو سمجھیں اور ان کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالیں،، انگریزی لکھنا پڑھنا سیکھیں تاکہ دنیا میں ہونے والی تحقیق کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں ،،، اگر کوئی یہ کہے کہ وہ غلامی کی زندگی کے خلاف بات نہیں کرتے تھے تو یہ سراسر غلط اور پراپیگنڈہ ہے،،،،
کہتے ہیں کہ ایک بار انہوں نے انہوں نے مسلمانوں کے ایک بڑے جلسے کا اعلان کیا ،،، وقت مقررہ پر پنڈال میں پہنچے تو چند مسلمان وہاں موجود تھے اور وہ بھی عمر رسیدہ یا پھر ان کے عقیدت مند،، بڑے دلبرداشتہ ہوئے اور اپنا سا منہ لے کر گھر واپس آگئے،،،،
کچھ عرصہ بعد بازاروں میں ایک اور اعلان ہوتا ہے کہ فلاں دن فلاں باغ میں اس وقت کی مشہور ترین رقاصہ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی اور شرکت صرف مسلمان کر سکتے ہیں،،، پھر کیا تھا ،،، مسلمانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر،،، بلکہ ایسا لگ رہا تھا کہ مسلمان پر مسلمان چڑھا ہوا ہے اور رقاصہ کو قریب سے دیکھنے کو مجمع میں موجود ہر تماشبین کی زبان باہر آرہی ہے،،، وقت مقررہ پر سٹیج کے پردے کے پیچھے سے گھنگرو کی چھنکار سنائی دیتی ہے تو ایک دم سناٹا چھا جاتا ہے اور دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں،،، پردہ سکرین آہستہ آہستہ سرکنے لگتا ہے اور پوری طرح ہٹتا ہے تو پاوں میں گھنگرو باندھے،،،،،،، سر سید احمد خان سٹیج پر نمودار ہوتے ہیں،،، اور اس موقع پر مسلمانوں کو شرمسار کرنے کے لیے انہوں نے ایک نہایت ہی جزباتی تقریر کی اور پھر اپنا رکا ہوا  پیغام  پہنچانے میں کامیاب ہوئے

یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ مسلمان ٹھرکی ہر دور میں رہا ہے اور اس کو راغب کرنے اور اپنا چورن بیچنے  کے لیے موسیقی بہترین طریقہ واردات ہے اور اس میں فحاشی کا تڑکا لگا دیا جائے تو پھر سمجھیں آپ کے کوئلے بھی ہیروں کے مول بکیں گے،،،، کچھ اسی فارمولے کو ذہن میں رکھ کر پی ایس ایل کے روح رواں نجم سیٹھی رواں دواں ہیں اور جن لوگوں نے پی ایس ایل دوبئی میں جاکر دیکھی ہے اور اس کا مشاہدہ کیا ہے ان کے علم میں ہے کہ وہاں فنکاروں کو شاہی مہمانوں والی سہولیات میسر ہوتی ہیں اور پی ایس ایل انتظامیہ ان کی آنکھوں کی اشاروں پر چلتی ہے،،،، پی ایس ایل کو کامیاب بنانے والے سپورٹس صحافی تو وہاں ایسے لگ رہے ہوتے ہیں جیسے بچے کسی شادی میں گھس جاتے ہیں،،، آپ یقین مانیے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو میں نے دو دو پاسز کے لیے وہاں منت سماجت کرتے دیکھا ہے،،، پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک مہان صاحب نجم سیٹھی کے باقاعدہ ترلے کر رہے تھے کہ نجم صاحب پلیز کچھ کردیں،،،جب نجم سیٹھی نے اپنی رفیق کار کی جانب دیکھا تو انہوں نے کہا سیٹھی چار پاسز دے تو دیے ہیں اور کتنے دوں؟  مگر فنکار گھرانوں کو میں نے وہاں بمعہ اہل و عیال آتے دیکھا اور ان کو وہ آو بھگت ملتی ہے جو VVVIPs کے حصے میں آتی ہے
گزشتہ سال آپ سب نے دیکھا کہ رونگٹے کھڑے کر دینے والا گلوکار شیگی محض 20-25 منٹ محض ہونٹ ہلا کر پی ایس ایل والوں سے اتنا مال لے گیا جتنا شاید فرنچائزز کو سارا سال پاپڑ بیلنے کے بعد بھی نہیں بچتا،،، اس کے گانوں پر جو ڈانس ہوئے وہ بھی آپ سب کو یاد ہونگے،،، میں نے اپنی کئی تحریروں میں پی سی بی حکام سے عرض کر رکھی ہے کہ ان گانوں کے ترجمے بھی پاکستانی عوام کو بتائے جائیں کیونکہ مجھے بتاتے ہوئے نہ صرف شرم آتی ہے بلکہ نہ میرا ایمان اجازت دیتا ہے نہ غیرت
پی ایس ایل تھری شروع ہونے کے دن آیا چاہتے ہیں اور پی ایس ایل کا نیا ترانہ بھی جاری کردیا گیا ہے جسمیں باقی سب ہیں مگر سرفراز احمد کو دھوکہ دے دیا گیا ہے اور پورے ترانے میں وہ دور دور تک نظر نہیں آرہے،،، یہ غلطی عام نہیں ہے کیونکہ نہ تو اس ترانے کو ایک آدمی دیکھا ہوگا اور نہ ایک آدمی نے پاس کیا ہوگا،،،، یقینا کئی آنکھوں سے ہوکر ہم تک پہنچا ہوگا،،، پھر غلطی کیسے سر زد ہوگئی؟ یہ غلطی پی ایس ایل انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کی روشن ترین مثال ہے،،،ترانہ گانے کا سہرا اس بار بھی علی ظفر کے سر سجا ہے اور اب محسوس ہونے لگا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے آفیشل سنگر بن چکے ہیں  اور اگر کوئی گلوکار پی ایس ایل میں اپنے جوہر دکھانے کا خواہاں بھی ہے تو اسے علی ظفر کی سیوہ کرنی ہوگی،،،
یہ اچھا ہے کہ نجم سیٹھی نے سر سید والی غلطی نہیں کی اور ابتداء سے ہی پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے لیے مسلمانوں کے شوق کے ساتھ ساتھ ان کے ٹھرکی مزاج کی آبیاری کا بھی بھرپور اہتمام کیا ہے ،،، صاحب کرکٹ ایسا کھیل ہے جسمیں بغاوت کا عنصر اور خدشہ موجود رہتا ہے،،، نجم سیٹھی اس خدشے کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ کسی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں گلوکار ہی بغاوت نہ کردیں ،،، انہوں نے گھر سے ہی ایک گلوکار تیار کر لیا ہے اور ان کے صاحبزادے علی سیٹھی تیزی  سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں