More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف ٹیم کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں 95لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کئے تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجا ب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی شرکت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کا انعام بڑھا کر ڈبل کردیا ہے، صوبائی وزیرکھیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انعام 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کردیا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی درخواست پر95لاکھ روپے کے انعامات کرد ئیے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے،صوبائی وزیرکھیل ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ورلڈکلاس کے 500کھلاڑی تیار کریں گے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ میں 15گیمز کو شامل کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنک گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے قریب ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب پنک گیمز کروانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ہنٹ کرنا ہے،صوبائی وزیرکھیل 300سے زائد میگا سپورٹس کمپلیکس تیارکریں گے،فیصل ایوب کھوکھر 100سپورٹس کمپلیکس نئے تعمیر ہوں گے،صوبائی وزیرکھیل ایک کمپلیکس پر تقریباً 15کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،فیصل ایوب کھوکھر 200سپورٹس کمپلیکس کو بحال کیا جائے گا،صوبائی وزیرکھیل نئے اور رینوویٹ ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیاہے،فیصل ایوب کھوکھر رائے ونڈ میں سپورٹس کمپلیکس کا آغاز کررہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں کمپلیکس بنیں گے،فیصل ایوب کھوکھر آؤٹ ڈور جم بھی تیار کرنے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل جو سپورٹس کمپلیکس کھنڈرات کا منظر پیش کررہے تھے انہیں بحال کرنے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 95لاکھ کچھ نہیں اس سے بڑھ کر انعامات دیں گے،صوبائی وزیرکھیل ہر گیمز کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،فیصل ایوب کھوکھر انڈوومنٹ فنڈ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،صوبائی وزیرکھیل صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن میاں عرفان معراج،جنرل سیکرٹری سید کومیل کاظمی اور ٹیم نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب کا شکریہ ادا کیا یشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ مختلف انداز میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ پچاس اوورز کا ہوگا۔ پہلے اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شریک تھیں اور یہ پنتالیس اوورز کا ہوتا تھا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور راولپنڈی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں شام پانچ بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔

پی ایس ایل کے سفر کی کہانی

پی ایس ایل کے سفر کی کہانی
آفتاب تابی
آفتاب تابی

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ

لاہور، 16 جنوری 2022ء:

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ7 کا آغاز 27 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا۔ مجموعی طور پر 34 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ 7 فروری تک کراچی جبکہ 10سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تاہم 2016 سے شروع ہونے والی لیگ کے اب تک مکمل ہونے والے چھ ایڈیشنز میں شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ ایونٹ کا پہلا ایڈیشن مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا ۔دوسرے ایڈیشن کا آغاز یو اے ای سے اور اختتام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا۔

لیگ کی مرحلہ وار پاکستان واپسی میں تیسرے اور چوتھے ایڈیشن کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔یو اے ای سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کے دو ایلیمنٹرز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا گیا۔اس ایڈیشن میں چھٹی ٹیم،ملتان سلطانز کو بھی لیگ کا حصہ بنالیا گیا۔

چوتھے ایڈیشن کا آغاز بھی متحدہ عرب امارات سے ہوا تاہم دوسرا مرحلہ کراچی میں منعقد ہوا، جہاں فائنل سمیت کُل آٹھ میچز کھیلے گئے۔ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے گئے، چھٹے ایڈیشن کا آغاز کراچی سے ہوا مگر کوویڈ 19 کی صورتحال کے باعث ایونٹ کو ابوظہبی منتقل کرکے مکمل کیا گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2016:

لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف محض چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔51 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلنے پر ویسٹ انڈیز کے ڈین اسمتھ کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں 329 رنز اور 11 وکٹیں حاصل کرنے پر کراچی کنگز کے آلراؤنڈر روی بوپارہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔لاہور قلندرز کے عمر اکمل نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ335 رنز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے آندرے رسل نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2017:

لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔11 گیندوں پر 28 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے پر ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں 353 رنز بنانے پر پشاور زلمی کے کامران اکمل کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔وکٹوں کے پیچھے 11 شکار کرنے پر انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر بھی قرار دیا گیا تھا۔ کراچی کنگزکے سہیل خان نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2018:

لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست دے کردوسری مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے 149 رنز کا ہدف 19 گیندیں قبل حاصل کیا۔26 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلنے پر نیوزی لینڈکے لیوک رونکی کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں 435 رنز بنانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈبھی دیا گیا۔ان کے ساتھی کھلاڑی فہیم اشرف نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 18 وکٹیں حاصل کیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019:

لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے139 رنز کا مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دی ۔تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں 430 رنز بنانے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلیا کے شین واٹسن کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔پشاور زلمی کے حسن علی نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 25 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019:
1-شین واٹسن (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، 2-کامران اکمل (وکٹ کیپر) (پشاور زلمی)، 3-بابر اعظم (کراچی کنگز) 4-اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان) (لاہور قلندرز)، 5-کولن انگرام (کراچی کنگز)، 6-آصف علی (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 7-کیرون پولارڈ (پشاور زلمی)، 8-فہیم اشرف (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 9-وہاب ریاض (پشاور زلمی)، 10-حسن علی (پشاور زلمی)، 11-عمر خان (کراچی کنگز)۔ سندیپ لمیچانے (12ویں، لاہور قلندرز)

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020:

لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں کراچی کنگز نے 135 رنز کا مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے لاہور قلندرز کو شکست دی ۔49 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلنے پر بابر اعظم کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

بابراعظم نے ایونٹ کے بہترین کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا بھی ایوارڈ اپنے نام کیا۔لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 17 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020:
1-بابر اعظم (کراچی کنگز)، 2-کرس لین (لاہور قلندرز)، 3-ایلکس ہیلز (کراچی کنگز)، 4-حیدر علی (پشاور زلمی)، 5-محمد حفیظ (لاہور قلندرز)، 6-شاداب خان (کپتان، اسلام آباد یونائیٹڈ)، 7-بین ڈنک (وکٹ کیپر، لاہور قلندرز)، 8-ڈیوڈ ویز (لاہور قلندرز)، 9-محمد عامر ( کراچی کنگز)، 10-شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، 11-محمد حسنین (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)۔ فخر زمان (12ویں، لاہور قلندرز)

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021:

لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ 207 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی۔ 65 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے پر صہیب مقصودکو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

ایونٹ میں 428 رنز بنانے پر وہ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین بھی قرار پائے۔ ٹورنامنٹ میں 20 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہنواز دھانی ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر رہے۔محمد رضوان ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر رہے۔

ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021:
1- حضرت اللہ زازئی (پشاور زلمی)، 2-بابر اعظم (کراچی کنگز)، 3-کولن منرو (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 4-صہیب مقصود (ملتان سلطانز)، 5-محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر، ملتان سلطانز)، 6-آصف علی (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 7-وہاب ریاض (پشاور زلمی)، 8-راشد خان (لاہور قلندرز)، 9-حسن علی (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 10-شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، 11-شاہنواز دھانی (ملتان سلطانز) ، جیمز فالکنر (12ویں، لاہور قلندرز)

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں

adds

متعلقہ خبریں