More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
یشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ مختلف انداز میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ پچاس اوورز کا ہوگا۔ پہلے اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شریک تھیں اور یہ پنتالیس اوورز کا ہوتا تھا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور راولپنڈی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں شام پانچ بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پاکستان ویمنز اسکواڈ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض اور بسمہ معروف نے رپورٹ کر دی۔ تینوں کھلاڑی آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ بیٹنگ کوچ توفیق عمر نے بھی پاکستان ٹیم کے کیمپ میں رپورٹ کر دی پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کے لیے ٹکٹنگ بوتھ ( باکس آفس ) کا قیام۔ باکس آفس کا مقصد شائقین کو آسانی سے ٹکٹوں کی فراہمی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہونگے۔ لاہور میں میچز 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی میں باکس آفس پنڈی پی ایف گراؤنڈ راول روڈ 1122 ریسکیو آفس کے مقابل قائم ہوگا۔ پنڈی کا باکس آفس 16 اپریل سے کام شروع کرے گا۔ لاہور میں یہ باکس آفس لبرٹی کے داخلے کے قریب قائم ہوگا جو 21 اپریل سے کام شروع کرے گا۔ ہاسپٹیلٹی باکسز اور پلاٹینم باکسز کے سوا دیگر تمام ٹکٹیں باکس آفس پر دستیاب ہونگی۔ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی قیمتیں: *راولپنڈی۔* جمعرات 18 اپریل ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ وی وی آئی پی گیلری چھ ہزار روپے۔ وی آئی پی سات سو پچاس روپے۔ پریمئم پانچ سو روپے۔ ہفتہ 20 اپریل ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ وی وی آئی پی گیلری سات ہزار پانچ سو روپے۔ وی آئی پی ایک ہزار روپے۔ پریمئم سات سو پچاس روپے۔ اتوار 21 اپریل۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ وی وی آئی پی گیلری سات ہزار پانچ سو روپے۔ وی آئی پی ایک ہزار روپے۔ پریمئم سات سو پچاس روپے۔ *لاہور۔* جمعرات 25 اپریل۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔وی وی آئی پی گیلری چھ ہزار روپے۔ وی وی آئی پی انکلوژر چار ہزار روپے۔ وی آئی پی ایک ہزار روپے۔ پریمئم آٹھ سو روپے۔ فرسٹ کلاس پانچ سو روپے۔ جنرل تین سو روپے۔ ہفتہ 27 اپریل۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ وی وی آئی پی گیلری سات ہزار روپے۔ وی وی آئی پی انکلوژر پانچ ہزار روپے۔ وی آئی پی تیرہ سو روپے۔ پریمئم نو سو روپے۔ فرسٹ کلاس چھ سو روپے۔ جنرل تین سو روپے۔ ہاسپٹیلٹی باکسز اور پلاٹینم باکسز کی خریداری کے لئے پی سی بی سے اس نمبر +924235717231 پر رابطہ کریں۔ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گی۔ نیوزی لینڈ ٹیم کا یہ دورہ 14 سے 28 اپریل تک 14 روز پر مشتمل ہے۔ 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں تین میچیز کھیلے جائیں گے۔ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ اپ ڈیپ احسان اللہ فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کے لیے اتوار کو مانچسٹر روانہ ۔ احسان اللہ کا پیر کے روز آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس سے اپائنٹمنٹ ہے۔ سرجن پروفیسر ایڈم واٹس ہاتھ اور کلائی کی سرجری کندھے اور کہنی کے طریقہ کار، اسپورٹس انجریز اور ٹراما سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔ احسان اللہ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اس اپائنٹمنٹ کے سلسلے میں پی سی بی کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ پیرنٹ باڈی کے طور پر پی سی بی احسان اللہ کے علاج اور بحالی کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔ پروفیسر واٹس کی تشخیص کے بعد پی سی بی مزید اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان۔ بابراعظم کی قیادت میں اعلان کردہ ٹیم میں دو نئے کھلاڑیوں عثمان خان اور عرفان خان نیازی کی شمولیت۔ عثمان دو سال سے پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس دے رہے ہیں۔ 21سالہ عرفان خان نیازی ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس پر ٹیم میں شامل۔ عماد وسیم اور محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی۔ پانچ ریزرو کھلاڑی بھی سیریز میں شامل ہیں۔ سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا تاکہ مضبوط کامبی نیشن تیار ہوسکے۔ سلیکشن کمیٹی۔ سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے۔ سلیکشن کمیٹی۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کی خوشی ہے ، پوری توجہ بہترین پرفارمنس پر ہوگی۔ عرفان نیازی۔ ملنے والے موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔ عرفان نیازی۔ اس بات کی خوشی ہے کہ سلیکٹرز نے مجھے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا ہے۔ عثمان خان۔ کسی بھی کھلاڑی کے لیے یہ فخر کی بات ہوتی ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے۔ عثمان خان۔ عثمان اور عرفان نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ محمد یوسف۔ یقین ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی کپتان اور سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ محمد یوسف۔ عماد وسیم اور محمد عامر میں میچ وننگ صلاحیتیں موجود ہیں۔ وہاب ریاض۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ سیریز بہت اہم ہے۔ وہاب ریاض۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے ۔ اظہرمحمود اس قبل پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجر ہونگے۔ محمد یوسف بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ مقرر۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کے روز لاہور میں ہوگا۔ پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ ٹکرز کاکول ٹریننگ کرکٹرز۔ فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائذہ ہوگا۔ بابراعظم۔ میرا اس طرح کا یہ تیسرا کیمپ تھا۔ جب بھی آئے ہیں کچھ نہ کچھ سیکھ کر گئے ہیں۔بابراعظم۔ اس کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد تھا اور اس پر بہت کام ہوا ۔ بابراعظم۔ اس کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی ۔ بابراعظم ۔ میرے لیے سب سے یادگار لمحہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا تھا۔ بابراعظم۔ ورلڈ کپ سے قبل یہ فٹنس کیمپ بہت ضروری تھا۔شاداب خان۔ کھلاڑی جتنے زیادہ فٹ ہونگے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ شاداب خان ۔ کیمپ کے ذریعے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا بھرپور موقع ملا۔ شاداب خان۔ اس طرح کی ٹریننگ ہمارے لیے بالکل نئی تھی لیکن پھر ہم اس کے عادی ہوگئے ۔ عامر جمال ۔ کسی بھی ایونٹ سے قبل ٹیم بانڈنگ ضروری ہوتی ہے اس کیمپ سے اس میں مدد ملی۔ عامر جمال۔ یہ ٹریننگ کرکٹ کی عام ٹریننگ سے مختلف لیکن بہت کارآمد رہی۔ عماد وسیم۔ آرمی کے ٹرینرز نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بہت زیادہ محنت کی ہے۔ عماد وسیم ۔ اس ٹریننگ میں جم ورک کم تھا ، زیادہ توجہ اسٹیمنا پر رہی۔ نسیم شاہ۔ یہ ٹریننگ ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں کام آئے گی جہاں زیادہ اسٹیمنا درکار ہوتا ہے۔ نسیم شاہ۔ سطح سمندر سے بلندی کی وجہ سے یہ کیمپ سخت تھا لیکن اس کا فائدہ بھی ہوا ہے۔ اعظم خان۔ پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کا ایک منفرد تجربہ تھا جو ہمیشہ یاد رہے گا ۔ اعظم خان۔

کیئر ٹیکر – سے – انڈر ٹیکر تک

کیئر ٹیکر – سے – انڈر ٹیکر تک
آفتاب تابی
آفتاب تابی

آج سے تیس سال قبل مداری جب تماشا لگاتا تھا تو گیدڑ سنگھی کی تعریفوں میں کی گئی وہ اپنی باتوں، وعدوں اور خیالات کو اس قدر بڑھا چڑھا کر پیش کرتا تھا کہ مجمع مطمئن ہوجاتا ۔۔ مداری کا کمال یہ تھا کہ گیدڑ سنگھی پٹاری میں ہی بند رہتی تھی مگر ہر شخص تسلی گوشت لیے گھروں کو لوٹ جاتا۔۔

psl-lahore

کرکٹ کی عالمی منڈی میں  سمارٹ بوائز کے نام سے پہچانے جانے والے ایک صاحب بھی کچھ ایسا ہی طرفہ تماشہ لگائے ہوئے ہیں- یہ سمارٹ بوائز منظر میں رہنے کا فن خوب جانتے ہیں۔۔ گیدڑ سنگھی کا ذکر کرتے ہی مجمع  (میڈیا)  مطمئن کردیتے ہیں مگر پٹاری کھولنے کی زحمت نہیں کرتے۔۔

zaka

آصف زرداری دور حکومت میں نوازے جانیوالے چیرمین ذکاءاشرف جب کرسی چھوڑنے کو تیار نہ ہوئے تو نوازشریف حکومت نے انہیں فارغ کرکے نجم سیٹھی کو چیرمین شپ نوازدی۔ معاملہ عدالت تک گیا پھر حکومت جیتی اور نجم سیٹھی نے قومی کرکٹ کی بھاگ دوڑ سنبھالی اور ملک میں خراب سیکورٹی صورتحال کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا وعدہ کرنے لگے۔ مگر سمارٹ بوائے کو جلد ہی یہ حقیقت اشکار ہوگئی کہ ٹیم کی معمولی سی بھی ناقص کارکردگی پر تنقید کا نشانہ تو چیرمین پی سی بی ہوتا ہے۔۔ سمارٹ بوائے نے چیرمین شپ چھوڑی اور بورڈ میں ایگزیکٹو کمیٹی کے نام سے راہ ہموار کی اور سربراہی کا تاج اپنے سر سجا کر تمام فیصلے ایگزیکٹو کمیٹی کی اجازت سے شروعات کردی گئیں۔ سمارٹ بوائے کو اندازہ تھا کہ کرکٹ کے نام پر پاکستان میں خبروں کی زینت تو پاکستان سپرلیگ بھی خوب بننے گی تو سمارٹ بوائے نے خود کو اس کا بھی سربراہ بناڈالا اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر جب میڈیا پر لیگ کی پذیرائی دیکھی تو دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان کردیا۔  چیرمین شہریارخان بھی کرسی سنبھالتے ہی یہ بات ببانگ دہل کہہ چکے کہ کم از کم 5 سال پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوسکتی۔۔ مگر سمارٹ بوائے گیدڑسنگھی کا جھانسہ دیتے رہے۔ سری لنکا کرکٹ حلقوں میں وہ واحد ملک رہ گیا ہے شاید جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر اچھے برے وقت میں کھڑا رہا۔ سمارٹ بوائے نے چیرمین شہریارخان کو ایشیاءکرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھیجا اور سری لنکا کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ مگر لنکن بورڈ کے سربراہ نے صاف انکار کردیا۔ سمارٹ بوائے بضد رہا اور پھر پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان کردیا کہاں یہ کہ اس میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی گیدڑسنگھی چھپی ہے۔ مگر فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ آئی اور کھلاڑیوں کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا۔ سمارٹ بوائے نے معاملہ ہاتھ سے جاتے دیکھا تو فیکا تنظیم پر ہی انگلیاں اٹھا دیں۔ فیکا نے کرارا جواب دیا اور پھر ایک ایک کرکے غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کے بیانات سامنے آنے لگیں۔ سمارٹ بوائے نے ویسٹ انڈین بورڈ کو بھی دعوت دی مگر ان کے انکار کی خبر میڈیا پر آئی تو سمارٹ بوائے ناراض ہوگئے اور صحافیوں کو پی سی بی کا مخالف قرار دینے لگے۔ ساڑھے تین سال سے سمارٹ بوائے پی سی بی سے منسلک ہے مگر نہ انٹرنیشنل کرکٹ بحال نہیں ہوئی۔ بقول چیرمین شہریار خان اگلے دو سال مزید نظرنہیں آتی۔ مگر سمارٹ بوائے گیدڑ سنگھی کا جھانسہ ہے کے دیے جارہے ہیں۔ اور کوئی انہیں روکنے والا بھی نہیں۔۔۔!!

psl-sethi

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں