More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف ٹیم کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں 95لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کئے تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجا ب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی شرکت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کا انعام بڑھا کر ڈبل کردیا ہے، صوبائی وزیرکھیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انعام 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کردیا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی درخواست پر95لاکھ روپے کے انعامات کرد ئیے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے،صوبائی وزیرکھیل ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ورلڈکلاس کے 500کھلاڑی تیار کریں گے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ میں 15گیمز کو شامل کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنک گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے قریب ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب پنک گیمز کروانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ہنٹ کرنا ہے،صوبائی وزیرکھیل 300سے زائد میگا سپورٹس کمپلیکس تیارکریں گے،فیصل ایوب کھوکھر 100سپورٹس کمپلیکس نئے تعمیر ہوں گے،صوبائی وزیرکھیل ایک کمپلیکس پر تقریباً 15کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،فیصل ایوب کھوکھر 200سپورٹس کمپلیکس کو بحال کیا جائے گا،صوبائی وزیرکھیل نئے اور رینوویٹ ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیاہے،فیصل ایوب کھوکھر رائے ونڈ میں سپورٹس کمپلیکس کا آغاز کررہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں کمپلیکس بنیں گے،فیصل ایوب کھوکھر آؤٹ ڈور جم بھی تیار کرنے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل جو سپورٹس کمپلیکس کھنڈرات کا منظر پیش کررہے تھے انہیں بحال کرنے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 95لاکھ کچھ نہیں اس سے بڑھ کر انعامات دیں گے،صوبائی وزیرکھیل ہر گیمز کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،فیصل ایوب کھوکھر انڈوومنٹ فنڈ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،صوبائی وزیرکھیل صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن میاں عرفان معراج،جنرل سیکرٹری سید کومیل کاظمی اور ٹیم نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب کا شکریہ ادا کیا یشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ مختلف انداز میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ پچاس اوورز کا ہوگا۔ پہلے اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شریک تھیں اور یہ پنتالیس اوورز کا ہوتا تھا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور راولپنڈی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں شام پانچ بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔

ہیراتھ شاہینوں سے ہاتھ کر گیا

ہیراتھ شاہینوں سے ہاتھ کر گیا
آفتاب تابی
آفتاب تابی

آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف 22 رنز سے ہار گیا ہے،،آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان کو جیتنے کے لیے کتنے درکار تھے؟ یقین مانیے محض 136  رنز اور وہ بھی اس پچ پر جو پاکستان ٹیم انتظامیہ نے اپنی مرضی سے بنوائی تھی،،، کہا جاتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے بلے باز سپنرز کے خلاف کھیلنے کی کمال مہارت رکھتے ہیں مگر یہ کیا کہ سری لنکا کے لیفٹ آرم سپنر ہیراتھ پاکستان کے چھ بلے بازوں کو آوٹ کرکے یہ دعوی یکسر جھوٹ قرار دے دیا،،،مبارکباد کے قابل ہیں ہیراتھ کہ جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف 101  وکٹیں مکمل کرکے ثابت کردیا کہ ان کی مہارت کے سامنے پاکستانی سٹار بلے باز محض ریت کی دیوار ہیں
یہ تو آپ سب کو پتہ ہے کہ اگر پچ پر گھاس نہ ہو تو پہلے دو دن بلے بازوں کی موج ہوتی ہے اور کچھ ایسا ہی پہلے ٹیسٹ میچ میں دیکھنے کو ملا جب سری لنکا نے اپنی پہلی اننگ میں چندی مال کی خوبصورت بلے بازی کی بدولت 419 رنز بنائے جسمیں چندی مال کے ناقابل تسخیر 155 رنز شامل تھے جواب میں  پاکستان کے ہر بلے باز نے اپنے اپنے حصے کا رنز کیے اور  422 رنز بنا کر پاکستانی شائقین کرکٹ کو حوصلہ دیا کہ مصباح الحق اور یونس خان چلے گئے تو کیا ہوا؟ وہ ان کا خلا پر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں
سری لنکا نے اپنی دوسری انننگ شروع کی تو یاسر شاہ نے دوسری اننگ میں عمدہ باولنگ کروانے کی روایت برقرار رکھی اور سری لنکا کو محض  138 رنز پر ڈھیر کرکے پاکستان کو یقینی جیت کی جانب گامزن کردیا ،،،

کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ محض 136 رنز کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں شاہینوں کو کسی قسم کی دشواری ہوگی مگر ابتداء ہی میں سری لنکن باولرز نے پاکستانی بلے بازوں کی ایسی ہوا نکالی کہ ٹیم مسلسل دباو کا شکار ہوتی چلی گئی ،،، مصباح الحق اور یونس خان کے متبادلوں کو خیال نہ رہا کہ وہ لیجنڈری بلے باز وکٹ پر رک کر جسے اجرتی ناقدین نے ٹک ٹک کا نام دیا تھا،،پہلے باولرز کو تھکاتے اور پھر ایسا بھگاتے تھے کہ دنیائے کرکٹ کے ہر گراونڈ پر پاکستان کو فتح سے فیضیاب کرتے تھے،،، مگر سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہمارے بلے باز وکٹ ہر سٹے کرنے کی بجائے اپنی ہر طرح کی شاٹ کھیلنے میں مصروف نظر آئے،،عموما لیفٹ آرم سپنر کے ہاتھوں لیفٹ ہینڈڈ بلے باز کم ہی آوٹ ہوتے ہیں ،، مگر سمیع اسلم کو ہیراتھ نے کمال مہارت سے آوٹ کرکے یہ تاثر بھی غلط قرار دے دیا

محض 136 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز ایسے آوٹ ہوتے نظر جیسے وہ سپن باولنگ کو کھیلنا ہی نہیں جانتے،،،اظہر علی، اسد شفیق اور بابر اعظم ایسے بلے باز ہیں جو ہر طرز کی پچ پر سکور کرنے کی مہارت رکھتے ہیں  مگر تینوں بلے باز سری لنکن ماہر باولرز کے سامنے بے بس نظر آئے،،پاکستان کے مبصر اعظم رمیض راجہ نے ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے پہلے پاکستانی ٹیم کو نصیحت کی تھی کہ سری لنکن ٹیم میں اب وہ دم خم نہیں رہا لہذا اپنے حریف کے خلاف بلا خوف و خطر کھیل کر کے ٹیسٹ میچ جیتیں،،،، مگر وہی ہوا جس کا خدشہ ہوا کرتا ہے کہ اگر ابتداء میں پاکستان بیٹنگ لائن کے پاوں اکھڑ جائیں تو پھر رکنے کا نام ہی نہیں لیتی
سرفراز احمد کا بطور کپتان یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا مگر دوسری اننگ میں وہ بھی ذمہ دارانی اننگ کھیلنے کی بجائے محض 19 رنز پر آوٹ ہوگئے ،،،یہ بھی ماننا پڑے گا کہ پاکستان کچھ ذیادہ ہی  محتاط ہوگیا اور اسد شفیق کے علاوہ اور کوئی بھی بلے باز بھی باہر نکل باولر پر دباو ڈالنے میں نظر نہ آیا،،، پوری پاکستانی اننگ میں اسد شفیق جس بال پر آوٹ ہوئے اس سے پچ کے غیر معیاری ہونے کا تاثر ملا جب ہیراتھ کا بال توقع سے ذیادہ سپن بھی کیا اور اوپر بھی اٹھا جس کو اسد شفیق کٹ مارتے ہوئے 20 رنز پر آوٹ ہوگئے،،،، پاکستانی بلے بازوں نے ہر بال کو کھیلنے کی کوشش کی اور باہر جاتی ہوئی بال کو لیفٹ کرنے کا رجحان نظر آیا

تو جناب پاکستان ایک جیتا ہوا میچ ہار گیا یا یوں کہیے کہ ایک بار پھر یاسر شاہ کی عمدہ کاکردگی پر پانی پھیر دیا گیا،،،، ہیراتھ نے تاریخی باولنگ کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو حیران جبکہ ہمارے شاہینوں کے ساتھ ہاتھ کردیا
اجرتی ناقدین یقینا منہ چھپاتے نظر آرہے ہونگے جو مصباح الحق کے خلاف جہاد کی مانند جتے ہوئے تھے،، دونوں کی غیر موجودگی میں پاکستان کی بلے بازی کی قلعی نہ صرف کھل گئی بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں لمبے تک یہ قلعی کھلنے کا سلسلہ جاری رہے گا،،، اب دیکھنا یہ ہے کہ سرفراز احمد اس بحران پر چیمپیئنز ٹرافی کی طرح قابو پانے پر کامیاب ہوتے ہیں کہ نہیں
misbah-younis

ڈھونڈو گے ہمیں نگری نگری،،،،،، ملنے کے نہیں نایاب تھے ہم

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں