More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف ٹیم کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں 95لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کئے تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجا ب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی شرکت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کا انعام بڑھا کر ڈبل کردیا ہے، صوبائی وزیرکھیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انعام 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کردیا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی درخواست پر95لاکھ روپے کے انعامات کرد ئیے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے،صوبائی وزیرکھیل ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ورلڈکلاس کے 500کھلاڑی تیار کریں گے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ میں 15گیمز کو شامل کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنک گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے قریب ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب پنک گیمز کروانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ہنٹ کرنا ہے،صوبائی وزیرکھیل 300سے زائد میگا سپورٹس کمپلیکس تیارکریں گے،فیصل ایوب کھوکھر 100سپورٹس کمپلیکس نئے تعمیر ہوں گے،صوبائی وزیرکھیل ایک کمپلیکس پر تقریباً 15کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،فیصل ایوب کھوکھر 200سپورٹس کمپلیکس کو بحال کیا جائے گا،صوبائی وزیرکھیل نئے اور رینوویٹ ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیاہے،فیصل ایوب کھوکھر رائے ونڈ میں سپورٹس کمپلیکس کا آغاز کررہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں کمپلیکس بنیں گے،فیصل ایوب کھوکھر آؤٹ ڈور جم بھی تیار کرنے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل جو سپورٹس کمپلیکس کھنڈرات کا منظر پیش کررہے تھے انہیں بحال کرنے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 95لاکھ کچھ نہیں اس سے بڑھ کر انعامات دیں گے،صوبائی وزیرکھیل ہر گیمز کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،فیصل ایوب کھوکھر انڈوومنٹ فنڈ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،صوبائی وزیرکھیل صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن میاں عرفان معراج،جنرل سیکرٹری سید کومیل کاظمی اور ٹیم نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب کا شکریہ ادا کیا یشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ مختلف انداز میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ پچاس اوورز کا ہوگا۔ پہلے اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شریک تھیں اور یہ پنتالیس اوورز کا ہوتا تھا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور راولپنڈی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

نجم سیٹھی نے چیمپیئنز ٹرافی کی اوٹ میں انتخابی مہم شروع کردی

نجم سیٹھی نے چیمپیئنز ٹرافی کی اوٹ میں انتخابی مہم شروع کردی
آفتاب تابی
آفتاب تابی

آج کل میڈیا پر ہاٹ نیوز پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں چیمپیئن بننا ہے،،، ہر ٹی وی چینل نے اپنے سارے رپورٹرز اور اینکرز کو محض چیمپیئنز ٹرافی پر کام کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں اور بلا شبہ ایک مدت کے بعد پاکستان کو کوئی بڑی خوشخبری نصیب ہوئی ہے اور تمام دنیا حیران و پریشان ہے کہ گیلا بارود زور دار دھماکے سے پھٹ کیسے پڑا
پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دنیائے کرکٹ کے ہر موجودہ اور سابق کھلاڑی نے جس طرز میں پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اس کی مثال اس سے پہلے شاید نہیں ملتی اور دنیائے کرکٹ کے بڑوں نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے لیے بولنا بھی شروع کردیا ہے،،،،،،پورے وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ اس تاریخی جیت کے بعد پاکستان کرکٹ کی نئی لہر جنم لے گی،،،، بری کارکردگی سے بد دل شائقین کرکٹ پھر سے ٹی وی آن کرنا شروع کردیے ہیں

ٹیم گرین ابھی ٹھیک سے پاکستان بھی نہیں پہنچی مگر پاکستان کرکٹ بورڈ میں شطرنج کی بساط بچھا دی گئی ہے، حسب معمول اپنا پسندیدہ پروگرام ” آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ”  دیکھنے کو ٹی وی لگایا تو میزبانی کے فرائض نیوز کاسٹر جنید سرانجام دے رہے تھے اور پہلی خبر ہی یہی تھی چیمپیئنز ٹرافی میں جیت  کا بڑا سہرا پاکستان سپر لیگ کو جاتا ہے،،،،،اس موضوع پر ایک دن پہلے لکھ چکا ہوں،،،خیر پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑے بڑے الفاظ میں شاباش دی گئی اور ساتھ ہی فون پر نجم سیٹھی صاحب کو لیا گیا اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی بننے کی مہم شروع کردی،،،،اور قرار دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں دائمی مسائل کو دور نہ کیا گیا تو جیت کا سلسلہ ذیادہ دیر نہیں چلے گا، ڈومیسٹک کرکٹ ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے اور ان کے مطابق بھی بین الاقوامی طرز کی پی ایس ایل ہی پاکستان کی چیمپِئنز ٹرافی میں جیت کا باعث بنی ہے،،،،،سیٹھی صاحب اپنے آپ کو پیش تو نہیں کیا مگر الفاظ میں کہہ گئے کہ اگر وہ چیئرمین پی سی بی نہ بنے تو پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ ٹھیک طریقے سے نہیں چل پائے گی

حیران تھا کہ نجم سیٹھی صاحب کو جیو ٹی وی سے استغفی دے چکے پھر ان کو فون پر کیسے لے لیا گیا کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ اگر آپ ایک ادرے سے استغفی دیں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ چینل اس بندے کو کسی بھی طرح خوش کرے بلکہ مستغفی افراد کا باقاعدہ پیچھا بھی کیا جاتا ہے کہ اب یہ کہیں بھی نہ جا سکے،،،خیر اینکر کی جانب سے وقفے کا اعلان ہوا تو دنیا ٹی وی پر کامران خان اپنا شو کر رہے تھے،،،،، ارے یہ کیا؟ وہی عنوان ،،،وہی الفاظ جو جیو ٹی وی پر سن رہا تھا،،،کامران خان بھی کہہ رہے تھے مگر حیرت کی حد اس وقت اپنی تمام حدیں پھلانگ گئی جب تھوڑی ہی دیر بعد جیو ٹی وی کی طرح دنیا ٹی وی پر کامران خان نے بھی نجم سیٹھی کو آن لائن لے لیا،،،پھر ایک دم سارے سوالوں کا جواب مل گیا کہ نجم سیٹھی نے جیو ٹی وی سے نورا استغفی دیا ہے اور مقصد محض یہ ہے کہ ہر ٹی وی چینل پر جلوہ افروز ہوکر اپنی انتخابی مہم کو تیز کیا جائے،،،کامران خان جیسے معتبر صحافی بھی بالکل جیو ٹی وی والے سوال پوچھ رہے تھے،،،ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے محض میزبان اور چینل بدلے ہیں ایجنڈا ایک ہے،،،،یہ دونوں شوز دیکھ کر ایک اور اندازہ ہوگیا کہ نجم سیٹھی سپورٹس جرنلزم سے وابستہ افراد کی پرواہ کیے بنا بڑے بڑے ایکنرز کو کام میں لا کر حکومت پر دباو بڑھائیں گے کہ وہی ایک ایسا چہرہ ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کو بحران سے نکال سکتا ہے

لاہور سپورٹس میڈیا تو ویسے بھی آج کل سڑک پر ہے جہاں وہ صبح سے شام نیشنل کرکٹ اکیڈیمی کے باہر ایک سگریٹ فروخت کرنے والی دکان کی کرسیاں استعمال کرکے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کیس کی سخت گرمی اور بارش میں بھر پور کوریج پر متعین کر دیے گئے ہیں اور ان کو وقت ہی فراہم نہیں کیا جا رہا کہ وہ اس کے علاوہ کسی اور جانب دیکھ سکیں،،،،معزرت کے ساتھ اس نورا کشتی میں لاہور میڈیا جی جی سپورٹس میڈیا کے چند بڑے بھی شامل ہیں کہ ہم کو اپنا کام کرنے دو اور خبر اندازی کے شوقین رپورٹرز کو دائیں بائیں دیکھنے کا موقع ہی نہ دو،،،،،، آپ سن کر حیران ہونگے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں لاہور سپورٹس میڈیا کا داخلہ انتہاِئی محدود حد تک ہے اور سب چھپا کر رکھا جارہا ہے اور جن کو سب پتہ ہے وہ کیڈی کیش لے کر خاموشی کی چادر اوڑے بیٹھے ہیں،،،،

میرے ذرائع ابھی بھی یہ بتا رہے ہیں کہ پرویزرشید چیئرمین پی سی بی کے لیے امیدوار ہیں اور پیٹرن پاکستان کرکٹ بورڈ نواز شریف کو ان سے ذیادہ کسی پر اعتماد نہیں،،،موجودہ حالات میں ان کو حکومتی مشینری میں تو لایا نہیں جا سکتا مگر چیئرمین پی سی بی کا تاج ان کے سر رکھا جا سکتا ہے،،،جب اس بات کو لے کر میں لاہور میڈیا میں جاتا ہوں تو وہ حقائق جاننے کے باوجود کہتے ہیں کہ بیٹا نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے لیے فائنل ہوچکے ہیں تم اپنی تحقیق کا صندوق بند کردو،،،،، مگر میں ان سے بضد ہوں کہ کہ نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے لیے ابھی بہت پاپڑ بھیلنا ہونگے اور اگر ان بہت سارے پاپڑوں میں سے ایک بھی ٹھیک نہ بنا تو وہ اس دوڑ میں بہت پیچھے چلے جائیں گے

چیمپیئز ٹرافی کے فائنل کے بعد جن نجم سیٹھی گراونڈ سے باہر آئے تو وہاں موجود شائقین نے پاکستان زندہ باد کی بجائے ” گو نواز گو” کے نعرے لگانے شروع کردیے،،،،،اس سے ظاہر ہوچکا ہے کہ نجم سیٹھی حکومت کے لیے ایک تھریٹ بن چکے ہیں اور حکومت کبھی بھی ایک ایسے بندے کو چیئرمین پی سی بی نہیں بنائیں گے کہ جس کو دیکھ کر خوشی کے موقع پر بھی ناپسندیدہ نعرہ سننا پڑے،،،،جیو ٹی وی اور دنیا  ٹی وی نے ایک ہی وقت میں ایک ہی عنوان پر پروگرام کرکے اور نجم سیٹھی کو فون پر لے کر ایک ہی جیسے سوال کرکے کوشش کی ہے کہ اوول گراونڈ کے باہر لگنے والے نعروں کا توڑ کیا جا سکے اور نجم سیٹھی جلد از جلد چیئرمین پی سی بی پھر سے بن جائیں

جناب نجم سیٹھی بلاشبہ پاکستان سپر لیگ کے مرکزی کردار ہیں اور اس کو کامیاب بنانے میں ان کی ٹیم نے دن رات ایک کر دیا ہے مگر اس کا مطلب ہر گز نہیں کہ چیئرمین پی سی بی کی باگ ڈور بھی ان کے ہاتھوں میں دے دی جائے ،،، اگر ایسا ہوگیا تو یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جس بحران میں دھکیل دے گا اس کا کسی نے سوچا بھی نہیں،،،، میرٹ کی بچی کھچی ساکھ اپنی موت آپ مرجائے گی کیونکہ ریجنل کرکٹ میں جس طرح باصلاحیت کھلاڑیوں کا استحصال جاری ہے اس کی مثالیں دینے کے لیے 2000 صفحات کی کتاب لکھی جا سکتی ہے،،،،فیصل آباد ریجن کے صدر انور چوہدری جیسے لوگوں کو کھلی چھٹی مل جائے گی اور نتیجے میں پاکستان کا نمبر1 ریجن مانگے تانگے کی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے پر مجبور ہوجائے گا،،،،،ایک بات یاد رکھیں محض پاکستان میں ٹی ٹونٹی کرکٹ سے کھلاڑی منتخب کرنے کا سلسلہ چل نکلا ہے جبکہ دنیا میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں بے پناہ کارکردگی دکھا کر ہی قومی ٹیم میں جگہ بنتی ہے،،،،،،نجم سیٹھی پتہ نہیں کیوں چیئرمین پی سی بی بننے کی ضد پر اڑے ہیں جب ان کے سارے کے سارے فیصلے مانے جاتے ہیں،،،ان کے عزیز بڑی بڑی پوسٹس پر لگا دیے گئے ہیں اور وہ عزیز طرح طرح کے کرکٹ بال ایجاد کرکے ڈومیسٹک کرکٹ کا بیڑہ غرق کررہے ہیں،،،،ایک عزیز ایک شعبے سے ہٹایا جاتا ہے تو اس سے بھی تگڑے عہدے پر بٹھا دیا جاتا ہے،،،،پتہ نہیں کیوں خوامخواہ نجم سیٹھی چیئرمین بن کر تنقید کی زد میں آجانا چاہتے ہیں؟

اس سوال کا جواب میرے پاس موجود ہے کہ نجم سیٹھی جانتے ہیں اگر وہ نہ بنے تو کون چیئرمین پی سی بی بننے جا رہا ہے اور جو بننے جا رہا ہے ظاہر ہے وہ ان کی ہر خواہش پوری نہیں کرے گا اور پی سی بی میں ان کی فوج کو چلتا کرکے انہیں پی ایس ایل میں ایڈجیسٹ کرنے کے احکامات جاری کرے گا،،،،پی ایس ایل پر آڈٹ رپورٹ مانگے گا،،،، تو جناب اب آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ جیو ٹی وی سے نجم سیٹھی کا استغفی محض ایک ڈرامہ ہے اور مقصد سارے چینلز کے بڑے بڑے اینکرز استعمال کرکے چیئرمین پی سی بی بننا ہے،،،،، مگر میں آخر میں یہی لکھوں گا کہ سیٹھی صاحب چیئرمین پی سی بی کے لیے بھاگ دوڑ کرنا آپ کا حق ہے کیونکہ مخالف نتیجے کی صورت میں آپ کے پی ایس ایل مقاصد بھی ٹھیک سے پورے نہ ہوپائیں گے،،،،ضرور کوشش کریں مگر یاد رکھیں بلکہ آپ سے بہتر کون جانتا ہے کہ بڑے چینلز کے بڑے اینکرز محض تعلقات کے بل بوتے پر ذیادہ دن نہیں نوازتے،،،،،اگر آپ نے ان کو نہ نوازا تو کوئی اور
نواز دے گا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں