More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف ٹیم کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں 95لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کئے تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجا ب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی شرکت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کا انعام بڑھا کر ڈبل کردیا ہے، صوبائی وزیرکھیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انعام 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کردیا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی درخواست پر95لاکھ روپے کے انعامات کرد ئیے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے،صوبائی وزیرکھیل ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ورلڈکلاس کے 500کھلاڑی تیار کریں گے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ میں 15گیمز کو شامل کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنک گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے قریب ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب پنک گیمز کروانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ہنٹ کرنا ہے،صوبائی وزیرکھیل 300سے زائد میگا سپورٹس کمپلیکس تیارکریں گے،فیصل ایوب کھوکھر 100سپورٹس کمپلیکس نئے تعمیر ہوں گے،صوبائی وزیرکھیل ایک کمپلیکس پر تقریباً 15کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،فیصل ایوب کھوکھر 200سپورٹس کمپلیکس کو بحال کیا جائے گا،صوبائی وزیرکھیل نئے اور رینوویٹ ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیاہے،فیصل ایوب کھوکھر رائے ونڈ میں سپورٹس کمپلیکس کا آغاز کررہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں کمپلیکس بنیں گے،فیصل ایوب کھوکھر آؤٹ ڈور جم بھی تیار کرنے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل جو سپورٹس کمپلیکس کھنڈرات کا منظر پیش کررہے تھے انہیں بحال کرنے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 95لاکھ کچھ نہیں اس سے بڑھ کر انعامات دیں گے،صوبائی وزیرکھیل ہر گیمز کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،فیصل ایوب کھوکھر انڈوومنٹ فنڈ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،صوبائی وزیرکھیل صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن میاں عرفان معراج،جنرل سیکرٹری سید کومیل کاظمی اور ٹیم نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب کا شکریہ ادا کیا یشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ مختلف انداز میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ پچاس اوورز کا ہوگا۔ پہلے اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شریک تھیں اور یہ پنتالیس اوورز کا ہوتا تھا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور راولپنڈی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں شام پانچ بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔

ناراض کھلاڑیوں کی اعلی ظرفی، شعیب کے بعد یونس خان کا ویڈیو لیکچر

ناراض کھلاڑیوں کی اعلی ظرفی، شعیب کے بعد یونس خان کا ویڈیو لیکچر
آفتاب تابی
آفتاب تابی

صاحب پاکستان کرکٹ بورڈ کے اکثر شعبے اپنی افادیت دکھانے میں ناکام رہے، جیسے پی ایس ایل میں شعبہ مارکیٹنگ برے طریقے سے ناکام رہا مگر ایک شعبہ کہ جب کرکٹ ہوتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ایسے میں سابق کھلاڑیوں کا لیکچر پیش کرنے کا رجحان قابل ستائش ہے جو نہ صرف ٹیم منیجمنٹ بلکہ نوجوان نسل کے لیے کارآمد ثابت ہوگا اور اس سب کا کریڈٹ پی سی بی شعبہ ابلاغ میڈیا کو جاتا ہے کہ جو ناراض کھلاڑیوں کو بھی منانے میں کامیاب رہے  اور انہوں نے اپنی تلخیاں بھلا کر ملکی مفاد میں اپنا تجربہ ٹیم منجیمنٹ اور کھلاڑیوں تک پہنچایا  تابی لیکس دونوں کھلاڑیوں کا لیکچر من و عن پیش کر رہا ہے
تحریر ؛ ابراہیم بادیس

منیجر شعبہ اردو پاکستان کرکٹ بورڈ

pcb-media

لیکچر شعیب اختر

 جارح مزاج شعیب اختر نے فاسٹ باؤلرز کو بیٹسمنیوں پر دھاک بٹھانے کے گر بتادئیے

بیٹسمین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے خوف کا شکار کرو، شعیب اختر
فاسٹ باؤلر کو دنیا اس کے اسپیلز سے یاد رکھتی ہے، شعیب اختر
نسیم شاہ دوسرے وقار یونس بننے کی صلاحیت رکھتے، شعیب اختر
شاہین شاہ آفریدی، وسیم اکرم اور محمد عباس دوسرے محمد آصف بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شعیب اختر
حریف بلے بازوں پر خوف طاری کرنے کے لیے میدان میں دلیری سے مقابلہ کرنا ہوگا، شعیب اختر
پیس کا کوئی نعم البدل نہیں، بڑا کرکٹر بننا ہے تو اپنے سے بہتر کھلاڑی سے دوستی کرو، شعیب اختر
بیٹسمین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے خوف کا شکار کرو، جارح مزاج شعیب اختر نے فاسٹ باؤلرز کو بیٹسمنیوں پر دھاک بٹھانے کے گر بتادئیے۔۔۔۔

دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے آن لائن سیشن میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز کو بلے بازوں پر دھاک بٹھانے کے گر بتادئیے ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے مخصوص انداز میں نوجوان فاسٹ باؤلرز کو میچ کے دوران بہادری اختیار کرتے ہوئے بلے بازوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں خوف کا شکار کرنے کی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ فاسٹ باؤلر کو دنیا اس کے اسپیل سے یاد رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ دوسرے وقار یونس، شاہین آٖفریدی, وسیم اکرم اور محمد عباس, محمد آصف بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر ان کھلاڑیوں کو حریف بلے بازوں پر اپنا خوف طاری کرنے کے لیے میدان میں دلیری سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

شعیب اختر نے کہا کہ پیس کا کوئی نعم البدل نہیں، فاسٹ باؤلر کو خود پر یقین رکھنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی باصلاحیت ہے مگر اسپر اسٹار بننے کے لیے آپ کو اپنی انفرادی کارکردگی سے پاکستان کو فتوحات دلانی ہوں گی،

سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ مشکل وقت ہر کرکٹر کے کیرئیر میں آتا ہے مگر صرف دلیر کھلاڑی ہی اس سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑا کرکٹر بننے کے لیے خود سے بہتر کھلاڑیوں سے دوستی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو دیکھ کر کرکٹ میں آئے اور پھر وقار یونس کے باؤلنگ ایکشن کی نقل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

وقار یونس نے تمام کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 میں اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب بھی میدانوں میں واپسی ہو تو وہ پہلے سے بہتر جسم اور کرکٹر بن کر لوٹیں۔

1997 میں اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے شعیب اختر نے 47 ٹیسٹ اور 163 ایک روزہ میچوں میں بالترتیب 178 اور 247 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے مختصر ٹی ٹونٹی کیرئیر میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس سے قبل ماضی کے عظیم کرکٹرز جاوید میانداد، وسیم اکرم، راشد لطیف، مشتاق احمد اور محمد یوسف بھی آن لائن سیشنز کے ذریعے قومی کرکٹرز کو آن لائن ٹپس دے چکے ہیں۔

لیکچر یونس خان

 مردآہن یونس خان کا کھلاڑیوں کو مسلسل محنت اور کبھی ہمت نہ ہارنے کرنے کا مشورہ

مضبوط کردار اور قربانی کا جذبہ پیدا کرنا سیکھیں،دیانتداری اور جامع منصوبہ بندی عام کھلاڑی کو ایک لیجنڈ میں تبدیل کردیتی ہے، یونس خان
کریز پر مزاحمت ا ور کارکردگی میں تسلسل لانے کی کوشش کریں، سابق کپتان کا آن لائن لیکچر

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے سابق کرکٹر نے کہا کہ نمایاں بلے بازی کے لیے کارکردگی میں تسلسل لانا ضروری ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور ایمرجنگ بلے بازوں کو کریز پر مزاحمت کرنے کا جذبہ پیداکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کھلاڑیوں سے ایک اچھے بیٹسمین کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بہتری لانے پر زور دیا۔ یونس خان نے کہا کہ فیلڈنگ میں بہتری کھلاڑی کی انفرادی محنت پر منحصر ہوتی۔

یونس خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کو مضبوط کردار اور قربانی کا جذبہ پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔ سابق کپتان یونس خان نے کہاکہ وسیم اکرم اور وقار یونس نے ٹوٹی ہڈیوں سے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑا کرکٹر بننے کے لیے زندگی میں خود کو چیلنج کرنا سیکھیں،جب آپ خود سے سوال کریں گے تو بہتری کی جانب بڑھیں گے۔

سابق کپتان یونس خان کا آن لائن لیکچر دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دیانتداری اور جامع منصوبہ بندی ایک عام کھلاڑی کو لیجنڈری کرکٹر میں تبدیل کردیتی ہے۔ عمران خان کی مثال دیتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ اپنی زندگی میں ان کی دیانتداری اور منصوبہ بندی نے انہیں وزیراعظم کے منصب تک پہنچا دیا ہے۔

یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچوں میں 10099رنزبنائے۔طویل طرز کی کرکٹ میں52اعشاریہ 5کی اوسط سے رنز بنانے والے یونس خان کے کیرئیر میں 34 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ سابق کرکٹر نے ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بالترتیب 7249 اور442 رنز بنائے۔

پی سی بی کی جانب سے منعقدہ آن لائن سیشنز میں سابق کھلاڑیوں کا موجودہ کرکٹرز کو آن لائن لیکچرز دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل ماضی کے عظیم کرکٹرز جاوید میانداد، وسیم اکرم، راشد لطیف، مشتاق احمد ،محمد یوسف اور شعیب اختربھی قومی کرکٹرز کو آن لائن ٹپس دے چکے ہیں۔
‏سابق کرکٹرز کا ویڈیو لنک پر موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز کو ویڈیو؛نک پر لیکچرز کا سلسلہ
‏ لاہور: سابق کپتان یونس خان نے قومی کرکٹرز کو ویڈیو لنک پر لیکچر دیا
‏ لاہور: مرد آہن یونس خان کا کھلاڑیوں کو مسلسل محنت اور ہمت نہ ہارنے کا مشورہ
‏ مضبوط کردار اور قربانی کا جزبہ پیدا کرنا سیکھیں۔ سابق کپتان یونس خان
‏ دیانتداری اور جامع منصوبہ بندی عام کھالڑی کو لیجنڈ بنا دیتی ہے۔ یونس خان
‏ لاہور: کریز پر مزاحمت اور کارکردگی میں تسلسل لانے کی کوشش کریں۔ سابق کپتان
‏ لاہور: اچھے بیٹسمین کے ساتھ فیلڈنگ میں بہتری لانا بھی بہت ضروری ہے۔ یونس خان
‏ لاہور: وسیم اکرم اور وقار یونس ٹوٹی ہڈیو ں کے ساتھ بھی پاکستان کی نمائندگی کی، یونس خان
‏ لاہور: بڑا کرکٹر بننے کے لیئے خود کو چیلنج کرنا سیکھیں۔ یونس خان
‏لاہور: دیانتداری اور منصوبہ بندی نے عمران خان کو وزیر اعظم کے منصب تک پہنچایا۔ یونس خان

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں