More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

کراچی میں بین الاقوامی فٹبالرز کانمائشی میچ ،لیاری والوں کے مفت ٹکٹ کا اعلان

کراچی میں بین الاقوامی فٹبالرز کانمائشی میچ ،لیاری والوں کے مفت ٹکٹ کا اعلان

کراچی میں انٹرنیشنل فٹبالرز کا میلہ سجنے والا ہے ، کراچی میں ہونے والے نمائشی میچ سے پہلے لیاری کے رہائشیوں کے لیے مفت ٹکٹس کا اعلان کر دیا گیاہے ۔ برازیل اسٹار رونالڈینیو سمیت سات بین الاقوامی کھلاڑی نمائشی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آچکے ہیں ۔
ساتوں کھلاڑی اپنے نمائشی میچز کراچی اور لاہور میں کھیلیں گے ۔کراچی میں لیاری کے عوام فٹبال سے خاص لگاﺅ رکھنے کی وجہ سے مفت ٹکٹس دیئے جارہے ہیں۔اعلان کے بعد لیاری کے نوجوانوں کی خوشی دیدنی تھی ۔
انتظامیہ نے اس مقصد کے لیے لیاری کے 1000رہائشیوں کے لیے ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں ۔ واضح رہے نمائشی میچ کی ٹکٹ کی قیمت 2000روپے رکھی گئی ہے ۔تاہم لیاری کے غریب نوجوانوں کو مفت ٹکٹ کی وجہ سے میچ دیکھنے میں آسانی ہو گی ۔ رہائشیوں کا کہناہے کہ وہ میچ دیکھنے ضرور جائیں گے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں