More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

ؑعاقب جاوید کی شرجیل کے حق میں گواہی

ؑعاقب جاوید کی شرجیل کے حق میں گواہی

لاہور: اسپاٹ فکسنک سکینڈ ل کے اہم کردار شرجیل خان کو آخر تھوڑا سا سکھ کا سانس ملا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر عاقب جاوید نے شرجیل خان کے حق میں گواہی دے دی ہے ۔
لاہور قلندر کے کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شرجیل نے پاکستان سپر لیگ میں ہونے والے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی کے خلاف دونوں گیندیں میرٹ پر کھیلی ہیں ۔ واضح رہے شرجیل خان نے اس میچ کے دوران چار گیندوں پر ایک رن بنایا تھا جس میں سے دو گیندیں ڈاٹ کھیلی تھیں ۔

عاقب جاوید نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف ثبوت لے کر نہیں گئے، اگر پی سی بی کی کہانی دیکھی جائے تو ڈاٹ بال کھیلنا پلان کا حصہ لگتا ہے لیکن ڈاٹ گیندیں کرکٹ کے کھیل کا حصہ ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں